PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 17 APR 2020 6:38PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpgCoat of arms of India PNG images free download

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

کل سے ملک میں کووڈ-19 کے معاملات میں 1007 نئے معاملات کے اضافے اور 23 نئی اموات کی خبر، مصدقہ معاملات کی کل تعداد 13387 ہوئی۔ 1749 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ لاک ڈاؤن سے قبل ہندوستان میں کووڈ-19 کے معاملات کی تعداد دوگنی کی شرح تقریباً 3 دن تھی۔ گزشتہ 7 دنوں میں ان معاملات کے دوگنی ہونے کی شرح 6.2 ہوئی ہے۔ 173746 آئیسولیشن بیڈ اور مجموعی طور پر 21806 آئی سی یو بیڈ پر مشتمل 1919 طبی سہولیاتی مراکز دستیاب ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

             

وزراء کے گروپ نے کووڈ – 19 کے بندوبست کی موجودہ صورت حال اور اس سلسلے میں کی گئی کارروائیوں کا جائزہ لیا

وزراء کے گروپ نے کووڈ-19 کی روک تھام اور اس کے بندوبست کے سلسلے میں تفصیلی غور و خوض کیا۔ وزراء کے گروپ نے اب تک کی گئی کارروائیوں، انسدادی حکمت عملی کے طور پر سوشل ڈسٹینسنگ کی موجودہ صورت حال اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں کے ذریعے کی گئی سخت کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ریاستوں کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لئے کئے گئے دیگر اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جن میں کووڈ-19 کے علاج کے لئے مخصوص اسپتال بنانے کے لئے خاطرخواہ وسائل کی فراہمی، طبی اداروں کو پی پی ای، وینٹی لیٹروں اور دیگر ساز و سامان وغیرہ سے لیس کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

                                       

آر بی آئی نے مالی استحکام کے تحفظ اور ضرورت مند و محروم لوگوں کے ہاتھوں میں پیسہ دے کر مدد کرنے سے متعلق اقدامات کا اعلان کیا، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ-19 کے بندوبست کے لئے مزید قرض لینے کی اجازت دی گئی

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانتا داس نے آج مشکل دور سے گزر رہی گھریلو معیشت کے احیاء کے لئے 9 اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ اقدامات 27 مارچ 2020 سے آر بی آئی کے ذریعے پہلے کئے گئے اقدامات  کے بعد، کئے گئے ہیں۔ آر بی آئی گورنر نے کہا کہ ان اضافی اقدامات کا مقصد کووڈ-19 کے تناظر میں نظم و ترتیب میں آئے خلل، بینک کریڈٹ فلو کی سہولت اور مراعات دینے، مالی دباؤ کو کم کرنے اور بازاروں کے معمول کے کام کاج چلتے رہنے دینے کے سلسلے میں خاطرخواہ لیکویڈٹی اور اس کے اجزاء کو برقرار رکھنا ہے۔ گورنر موصوف نے کہا کہ مرکزی بینک اس وبا کے سبب پیدا ہوئے پُرخطر چیلنجوں کے ازالے کے لئے اپنے سبھی وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر اعظم نے آج آر بی آئی کے ذریعے اعلان کئے گئے اقدامات کی ستائش کی، کہا: یہ لیکویڈٹی میں اضافہ کریں گے اور قرض دینے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گے

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کابینہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مہاجر مزدوروں کی حفاظت، پناہ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خط لکھا

حکومت ہند ملک میں کووڈ-19 پر قدغن لگانے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں اور پھنسے ہوئے افراد کی فلاح و بہبود کو زبردست اہمیت دیتی آئی ہے۔ کابینہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مہاجر مزدوروں کی حفاظت، پناہ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے وزارت داخلہ کے ذریعے جاری کی گئی تفصیلی رہنما ہدایات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے خط لکھا ہے۔ یہ مراسلہ ریاستوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ سبھی ضلع کلیکٹروں کو صورت حال کا فوری طور پر جائزہ لینے کے لئے ہدایت دیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزارت داخلہ نے کووڈ-19 سے نبرد آزما ہونے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی بندشوں کے معاملے میں چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار، پودکاری، این بی ایف سی، امداد باہمی پر مبنی قرض سوسائٹیوں اور دیہی علاقوں میں تعمیرات سے متعلق چند سرگرمیوں کے سلسلے میں استثناء سے متعلق احکامات جاری کئے

وزارت داخلہ نے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کے لئے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سبھی وزارتوں ؍ محکموں کے لئے  جاری مربوط نظر ثانی شدہ رہنما ہدایات میں چند سرگرمیوں کو استثناء دینے کے لئے ایک حکم جاری کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

محترمہ نرملا سیتا رمن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی ایم ایف کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فائیننشیل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کی پلینری (مکمل) میٹنگ میں شرکت کی

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فائیننشیل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کی مکمل میٹنگ میں شرکت کی، یہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وزارتی سطح کی کمیٹی ہے۔ میٹنگ میں ہوا تبادلہ خیال آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کے گلوبل پالیسی ایجنڈہ پر  مبنی تھا، جس کا عنوان ’’غیرمعمولی وقت – غیر معمولی اقدام‘‘ تھا۔ آئی ایم ایف سی کے اراکین نے کمیٹی کو کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں رکن ممالک کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی تازہ صورت حال سے واقف کرایا اور گلوبل لیکویڈٹی نیز اراکین کی مالی ضرورتوں کے تدارک کے لئے آئی ایم ایف کے کرائیسس – ریسپونس پیکیج کے بارے میں اپنی رائے پیش کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت پی ایم یو وائی مستفیدین کے درمیان اب تک 1.51 کروڑ سے زیادہ مفت ایل پی جی سیلنڈر تقسیم کئے گئے

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت اس ماہ میں پی ایم یو وائی کے مستفیدین کے مابین اب تک 1.51 سے زیادہ مفت ایل پی جی سیلنڈر تقسیم کئے گئے ہیں۔ پی ایم کے جی وائی کے تحت مرکزی حکومت نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد راحتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس یوجنا کا ایک اہم جزو اپریل سے جون 2020 کے دوران 8 کروڑ سے زیادہ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے مستفیدین کو 3 ایل پی جی سیلنڈر (14.2 کلوگرام) مفت دستیاب کرانا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر اعظم اور بھوٹان کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی مودی نے سلطنت بھوٹان کے وزیر اعظم (لیون چھین) عالی جانب ڈاکٹر لوٹے شیرنگ سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرائے اعظم نے کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے اثرات پر قابو پانے کے لئے اپنی اپنی حکومتوں کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر اعظم اور ہاشمی سلطنت اردن کے شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہاشمی سلطنت اردو کے شاہ عالی جانب عبداللہ ثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کی وبا سے دنیا کو درپیش چیلنجوں اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کے لئے اپنے اپنے متعلقہ ملکوں میں کئے گئے اقدامات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اطلاعات اور بہترین طور طریقوں نیز ضروری سپلائیز کے اشتراک کے ذریعے ممکنہ حد تک ایک دوسرے کی کوششوں میں تعاون دینے پر اتفاق کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

زراعت کی وزارت نے لاک ڈاؤن کے دوران خوردنی اناجوں اور جلد خراب ہوجانے والی اشیاء کی نقل و حمل کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے ’’کسان رتھ‘‘ موبائل ایپ لانچ کیا

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ایک کسان دوست موبائل اپلی کیشن لانچ کیا۔ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے ذریعے تیار کئے گئے اس ایپ کا مقصد زراعت اور باغبانی پیداوار کی نقل و حمل کے لئے پرائمری اور سیکنڈری ٹرانسپورٹیشن کی خاطر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے متلاشی کسانوں اور تاجروں کو سہولت بہم پہنچانا ہے۔ پرائمری ٹرانسپورٹیشن میں فارم سے منڈیوں، ای پی او کلیکشن سینٹر اور ویئر ہاؤسیز  تک نقل و حمل شامل ہوگا۔ سیکنڈری ٹرانسپورٹیشن میں منڈیوں سے اندرون ریاست اور بین ریاستی منڈیوں، پروسیسنگ یونٹوں، ریلوے اسٹیشن، ویئر ہاؤسیز اور ہول سیلرز وغیرہ تک نقل و حمل شامل ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں 418 ٹن میڈیکل سپلائیز کی نقل و حمل کے لئے 247 لائف لائن اڑان پروازیں کرائی گئیں

لائف لائن اڑان کے تحت ایئر انڈیا، الائینس ایئر، آئی اے ایف اور پرائیویٹ کیریئرس کے ذریعے 247 پروازیں کرائی گئیں۔ ان پروازوں میں سے 154 ایئر انڈیا اور الائینس ایئر کے ذریعے کرائی گئیں۔ آج تک ٹرانسپورٹ کیا گیا کارگو 418 ٹن سے زیادہ ہے۔ لائف لائن اڑان پروازوں کے تحت اب تک طے کی گئی ہوائی دوری 2.45 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں اپنی اوسط خوردنی اجناس کے دوگنے سے زیادہ پہنچانے کا کام کیا

ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران اضافی ذخیرے والی ریاستوں سے 1335 ٹرین لوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ 3.74 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) خوردنی اجناس کے ذخیرے کو پہنچانے کا کام کیا۔ اس کا یومیہ اوسط 1.7 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) ہے۔ یہ اس کے یومیہ تقریباً 0.8  ایل ایم ٹی کے عام اوسط موومنٹ کے دوگنے سے زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران صارف ریاستوں نے 3.34 ایم ایم ٹی اسٹاک کو اَنلوڈ کیا گیا تھا تاکہ ہدف بند عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت مستفیدین کی ضرورتوں کی تکمیل کی جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

پی ایم جی کے وائی پیکیج کے ایک جزو کے طور پر ای پی ایف او نے 15 دنوں میں کووڈ-19 سے متعلق 3.31 لاکھ دعوؤں کا نمٹارہ کیا

محض 15 دنوں کے اندر ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے 3.31 لاکھ دعوؤں کی پروسیسنگ کرکے 946.49 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی۔ اس اسکیم کے تحت 284 کروڑ روپئے استثناء یافتہ پی ایف ٹرسٹ کے ذریعے تقسیم کئے گئے، جن میں قابل ذکر ٹی سی ایس ہے۔ اس انتظام کے تحت 3 ماہ کی بنیادی اجرت اور مہنگائی بھتوں یا ای پی ایف کھاتے میں جمع رکن کی رقم کے 75 فیصد تک میں سے جو کم ہو اس کی ناقابل واپسی نکاسی کی اجازت ہے۔ رکن اس سے کم رقم کے لئے بھی درخواست دے سکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر دفاع نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے آرمڈ فورسیز میڈیکل سروسیز کے کام کا جائزہ لیا

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج آرمڈ فورسیز میڈیکل سروسیز (اے ایف ایم ایس) کے کام کاج اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سویلین اتھارٹیز کی کی گئی مدد کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع کو مسلح افواج کے عملے کو جاری کی گئی ایڈوائزری، قرنطینہ سہولتوں کے تناظر میں سویلین اتھارٹی کو مدد بہم پہنچانے، موجودہ حالات میں اسپتالوں اور صحت دیکھ بھال  کے انتظامات کے سلسلے میں اس کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ڈی آر ڈی او نے کووڈ-19 کے انفیکشن کو دور کرنے کے متعلق دو نئی مصنوعات متعارف کرائیں

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تعاون دینے کے لئے اپنی پیہم کوششوں کے تحت اپنی موجودہ ٹیکنالوجی اور تجربے کے مخزن سے متعدد حل تیار کررہی ہے۔ ان میں اختراعات اور موجودہ ضرورتوں کے لئے مصنوعات کی تیزی کے ساتھ کنفگرنگ (کل پرزوں کو جوڑنا) شامل ہے۔ آج ڈی آر ڈی او نے دو مصنوعات متعارف کرائیں جو وبا کے دوران عوامی مقامات پر آپریشن کو تیز کرسکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی)  سینٹر کے ذریعے چلائی جارہی آئی ٹی کمپنیوں کو 4 ماہ کے لئے کرایے میں چھوٹ دی گئی

حکومت نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) کے ذریعے چلائی جارہی چھوٹی آئی ٹی یونٹوں کو کرائے کی ادائیگی میں راحت دینے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اکائیاں یا تو ٹیک ایم ایس ایم ایز ہیں یا اسٹارٹ اَپس ہیں۔ الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے اب سے 4 کی مدت یعنی یکم مارچ 2020 سے 30 جون 2020 تک ملک میں ایس ٹی پی آئی احاطوں میں واقع یونٹوں کو کرائے کی ادائیگی سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب نریندر سنگھ تومر نے دیہی ترقیات کی وزارت کی سبھی اہم اسکیموں کی تفصیلی جائزہ میٹنگ لی

جناب تومر نے مشورہ دیا کہ پی ایم اے وائی (جی) کے وہ تقریباً 40 لاکھ مستفیدین جنھیں رقوم کی دوسری اور تیسری قسط مل گئی ہے، ان کی اپنے مقامات کی تیزی سے تعمیر کے کام میں مدد دی جائے۔ ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 7300 ہزار کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں، تاکہ مالی سال 2910-2020 کے بقایاجات اور 2020-2021 کے پہلے پندرہ واڑے کے لئے مزدوری کی ادائیگی کی جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ڈی ڈی اور آل انڈیا ریڈیو تعلیمی مواد ؍ ورچول کلاسیز کا نشریہ کرے گا

ہندوستان کا پبلک براڈ کاسٹر موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کی ان کے مطالعات میں مدد کررہا ہے۔ متعدد ریاستی حکومت کے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو ملک بھر میں اپنے علاقائی چینلوں کے ذریعے ٹی وی، ریڈیو اور یوٹیوب پر ورچول کلاسیز اور دیگر تعلیمی مواد کا نشریہ کررہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سڑک نقل و حمل کا شعبہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران عام لوگوں کی مدد کررہا ہے

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے کووڈ-19 کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر موجود لوگوں کی مدد کے لئے سماجی ذمے داری نبھانے کا کام کیا ہے۔ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو وزیر اعظم کے ذریعے لاک ڈاؤن کے اعلان کے فوراً بعد ملک کے طول و عرض میں واقع وزارت کی فیلڈ یونٹوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے ورکروں ؍ مزدوں اور عام لوگوں کی ضروری مدد کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

چترا جین لیمپ- این نے 2 گھنٹوں کے اندر کووڈ-19 کے کنفرمیٹری ٹیسٹ رزلٹ کو ممکن بنایا

ریورس ٹرانس کرپٹیس لوپ – میڈی ایٹیڈ ایمپلی فکیشن آف وائرل نیوکلیک ایسڈ (آر ٹی- ایل اے ایم پی) کا استعمال کرتے ہوئے ایس اے آر ایس- سی او وی2 کے این جین کا پتہ لگاکر کنفرمیٹری ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ  دنیا کے پہلے چند ٹیسٹ میں سے ایک ہوگا، اگرچہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹیسٹ نا ہو۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • اروناچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجدھانی ایٹانگر میں پھنسے مریضوں کے لئے انتظامات کئے جائیں گے، تاکہ وہ ریاست کے اندر اپنے آبائی اضلاع میں پہنچ سکیں۔
  • آسام: آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں پھنسے لوگوں کے لئے قائم کئے گئے ہیلپ لائن نمبر پر 4 لاکھ سے زیادہ کنبوں کے کال رجسٹر کئے گئے۔
  • میگھالیہ: کووڈ-19 کی وبا کے سبب شیلانگ میں ہونے والی آرمی ریکروٹمنٹ ریلی  5 سے 8 اکتوبر 2020 تک ملتوی کی گئی۔
  • منی پور: ڈپٹی کمشنر نے تیمینگ لانگ ضلع میں ضروری اشیاء کے لئے 1:30 دوپہر سے شام 4:30 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی۔
  • ناگالینڈ: پہلے مرحلے کے کووڈ-19 معاملات سے وابستہ 140 افراد کے نمونوں میں سے 100 نمونے نگیٹیو پائے گئے۔ 40 نمونوں کے نتیجے کا انتظار ہے۔
  • تری پورہ: لاک ڈاؤن کے دوران 19 دنوں کے لئے 25025 لوگوں کو مالی مدد دستیاب کرانے کے لئے 2.85 کروڑ مختص کئے گئے۔
  • کیرالہ: چیف الیکشن آفیسر نے کہا کہ ریاست کے کٹاناڈ اور چاورا اسمبلی حلقوں میں لاک ڈاؤن کے سبب ضمنی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔ سری چترا انسٹیٹیوٹ، ٹی وی ایم نے ریپڈ ٹیسٹ کٹس تیار کئے، آئی سی ایم آر کی منظوری کا انتظار۔ کل 7 نئے معاملات سامنے آئے اور 27 صحت یاب ہوئے۔ فی الحال کل معاملات 394، صحت یاب ہوئے 245، ایکٹیو معاملات 147۔
  • تمل ناڈو: ایم جی ایم گورنمنٹ ہاسپٹل، تریچی سے صحت یابی کے بعد 32 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ ریاست کو 24000 ریپڈ ٹیسٹ کٹس ملے۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کے رکھ رکھاؤ کا کام پھر شروع ہونے کا امکان۔ ریاست میں ایگزٹ اسٹریٹجی کا خاکہ تیار کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی۔ کل معاملات 1267، اموات 15، صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی 180۔
  • کرناٹک: آج 38 نئے معاملات کی توثیق، سب سے زیادہ معاملات میسور 12، مانڈیا 3، بیلاری 7، بنگلور 9، دکشن کنڑ 1، چکابلاپور 3، بیدر 1 اور وجے پورا 2 ، سامنے آئے۔ اموات کی تعداد 13 ہوئی۔ 82 کو چھٹی دی گئی۔ کل مصدقہ معاملات 353، اموات 13، چھٹی دی گئی 82۔
  • آندھراپردیش: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 نئے معاملات، کل معاملات بڑھ کر 572 ہوئے۔ صحت یابی کے بعد ڈسچارج کئے گئے 35، اموات 14۔ ریاست نے جنوبی کوریا سے ایک لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کٹس خریدے۔ چھاؤنی زونوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ جاری۔ سب سے زیادہ معاملات گنٹور (126)، کرنول (126)، نیلور (64) اور کرشنا (52) اضلاع سے سامنے آئے۔
  • تلنگانہ: نظام آباد ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کووڈ کے سبب سعودی عربیہ میں موت۔ سوریہ پیٹ میں 5 مزید معاملات کی خبر۔ تقریباً 600 نمونوں کی جانچ کے نتائج آج متوقع۔ ریاست نے کووڈ کے علاج کے لئے پلازما تھیریپی کے استعمال کے لئے آئی سی ایم آر کی منظوری چاہی۔
  • مہاراشٹر: آج دوپہر بعد تک مزید 34 معاملات اجاگر ہونے کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر اب 3236 ہوگئی ہے۔ کل مہاراشٹر ایسی پہلی ریاست بن گئی تھی جہاں پوزیٹیو معاملات کی تعداد 3000 سے زیادہ ہے۔ ایک طرف جہاں ریاست میں پوزیٹیو پائے جانے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مجموعی طور پر 295 افراد، جن میں سے 166 کا تعلق ممبئی سے ہی ہے، صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیے گئے ہیں۔ تاہم ریاست میں 194 اموات کی بھی خبر ہے، جو کہ ملک میں ہوئی کل اموات کا تقریباً 40 فیصد ہے۔
  • گجرات: جمعہ کی صبح 92 نئے معاملات اجاگر ہونے کے ساتھ ہوئی، گجرات میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد 1000 سے زیادہ ہوگئی۔ ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 1021 ہوگئی ہے۔ نئے معاملات میں 45 احمدآباد، 14 سورت اور 9 وڈوڈرہ سے سامنے آئے ہیں۔ گجرات میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہے۔ اس دوران ریاستی حکومت نے ریاست میں کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے آئی سی ایم آر سے کنویلسنٹ  پلازما تھیریپی کلینکل ٹرائلس کی شروعات کرنے کی اجازت چاہی ہے۔
  • راجستھان: آج 34 نئے پوزیٹیو معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی راجستھان میں کووڈ-19 کے پوزیٹیو معاملات 1169 ہوگئے ہیں۔ نئے معاملات میں 18 معاملات جودھپور سے سامنے آئے۔ ریاست میں اب تک 16 اموات ہوئی ہیں۔
  • مدھیہ پردیش: 226 افراد کی جانچ پوزیٹیو پائے جانے کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر 1164 ہوگئی ہے۔ اس وائرس نے اب ریاست کے 52 اضلاع میں سے 26 اضلاع میں اپنے پیر پسار لئے ہیں۔ ریاست کے اندور میں سب سے زیادہ 707 پوزیٹیو معاملات کی خبر ہے، جن میں سے 163 نئے معاملات گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔
  • چنڈی گڑھ: یو ٹی ایڈمنسٹریٹر نے سبھی سرکاری اہلکاروں اور عوام پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں مڈڈے میل کی سہولت پھر شروع کردی گئی ہے، تاکہ ضرورت مند افراد کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے کھانے کے پیکٹ تیار کئے جاسکیں۔
  • پنجاب: لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اور دواؤں سے متعلق معاملات کے مؤثر طریقے سے تدارک اور حل کے لئے حکومت پنجاب نے شہریوں کے لئے ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر 1800 180 4104   کا آغاز کیا ہے، تاکہ ٹیلی کانفرنس پر سینئر ڈاکٹروں کے نیٹ ورک سے جڑ سکیں اور ان سے طبی صلاح لے سکیں۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050VAP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0077ZZO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008YYFG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/233_0001M4ZD.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1809

17.04.2020


(Release ID: 1615566) Visitor Counter : 309