وزیراعظم کا دفتر

مختلف تیوہاروں کے موقع پر قوم کو وزیراعظم کی مبارکباد

Posted On: 14 APR 2020 10:20AM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اپریل   /   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مختلف تیوہاروں  کے موقع پر ملک بھر کے عوام کو اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنی جانب سے  ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت کہا ہے کہ:

‘‘میں ملک بھر کے عوام کو مختلف تیوہاروں کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ یہ تیوہار بھارت میں بھائی چارے کے جذبے کو مستحکم بنائیں ۔ خدا کرے یہ تیوہار مسرت اور اچھی صحت لے کر آئیں۔ ہم مستقبل میں کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے متحد ہو کر زیادہ قوت سے نبردآزما ہو سکیں۔

شوبھو نبو برشو! پوئیلا بیشاکھ کی مبارکباد۔ مستقبل کا سال بے مثال ثابت ہو جس میں ہر کس و ناکس صحت مند اور خوشحال رہے۔

ہر کس و ناکس کو وشو کی مبارکباد! ایک نیا سال نئی امید اور نئی توانائی لے کر آتا ہے۔ خدا کرے آنے والا سال ہر کسی کی زندگی میں اچھی صحت اور خیر و عافیت  لے کر آئے ۔

 ہر کس و ناکس کو پوتھانڈو کی مبارکباد۔ میں مسرت اور بے مثال صحت سے مالا مال سال کی دعا کرتا ہوں ۔

بوہاگ بیہو کے مبارک موقع پر اپنی جانب سے  نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ’’

 

 

*************

 U. No. 1700



(Release ID: 1614213) Visitor Counter : 75