بھارتی چناؤ کمیشن

سی ای سی اور ای سی، ای سی آئی سے حاصل ہونے والی اپنی بنیادی تنخواہ میں رضاکارانہ طور پر 30 فیصد کی تخفیف کے ذریعے کووڈ فنڈنگ میں عطیہ دیتے رہیں گے

Posted On: 13 APR 2020 12:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13اپریل2020،فی الحال ملک اور بقیہ دنیا کووڈ-19 کے وبائی مرض کی گرفت میں ہے اور اس کے خلاف نبرد آزمائی کر رہی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ حکومت دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مِل کر اِس وبائی مرض کے پھیلاؤ پر قابو حاصل کرنے کے زبردست عمل میں مصروف ہے اور عوام الناس کی صحت اور ملک کی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے مختلف النوع اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مختلف النوع اقدامات، نیز مہذب سماج کے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کیلئے وسیع پیمانے پر وسائل درکار ہیں۔ اس کے لئے سرکاری خزانے پر عائد ہونے والے تنخواہوں کے وزن کو کم کرنے سمیت تمام وسائل سے عطیات کا حصول مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

مذکورہ صورتحال کے پیش نظر کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر حضرات یعنی  جناب اشوک لواسا اور جناب سشیل چندر کو جو بنیادی تنخواہ ادا کی جاتی ہے، اس میں وہ رضاکارانہ طور پر یکم اپریل 2020سے آئندہ ایک سال کیلئے 30فیصد کی تخفیف کرائیں گے اور اسے بطور عطیہ دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U-1667



(Release ID: 1613883) Visitor Counter : 175