PIB Headquarters

کووڈ – 19 کے بارے میں  پی آئی بی کا روزانہ بلیٹن

Posted On: 07 APR 2020 6:39PM by PIB Delhi

 

(بلیٹن ، کووڈ – 19 سے متعلق پریس بیانات پر مشتمل ہے جو پچھلے 24 گھنٹے میں جاری کیے گیے ہیں اور ان حقائق پر مشتمل ہے جن پر  پی آئی بی نے نظر رکھی ہے)

·        ملک میں اب تک کووڈ – 19 کے 4421 کیسوں کی تصدیق  ہو چکی ہے؛ 117 اموات کی اطلاع ہے۔

·        کووڈ – 19 معاملوں کے مختلف زمروں کے لیے تین طرح کی سہولیت قائم کی جائیں گی۔

·        کووڈ – 19 کے پیش نظر چڑیاگھروں، قومی پارکوں، سینکچریز اور ٹائیگر ریزروس کو احتیاط برتنے کے مشورے دیئے گئے ہیں۔

·        جہاز رانی کی وزارت کووڈ – 19 کے تناطر میں بندرگاہوں پربلا رکاوٹ کام کاج کو برقرار رکھنے میں سرگرم رول ادا کر رہی ہے۔

·        لائف لائن اڑان پروازوں نے شمال مشرق کے بہت سے علاقوں میں طبی سازو سامان پہنچایا۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے کووڈ – 19 کے متعلق تازہ ترین جانکاری

ملک میں اب تک کووڈ -19 کے  4421 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے  اور 117 اموات کی اطلاع ملی ہے۔326 افرا دکو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کووڈ – 19 کے مختلف زمروں  کے لیے  تین قسم کے مراکز قائم کیے جائیں گے ۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612010

وزیراعظم اور سویڈن کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے سویڈن کے وزیراعظم  جناب اسٹیفن  لوفون  کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبا  اور صحت  و معیشت پر اس کے اثرات پر قابو پانے کے لئے اپنے متعلقہ ملکوں  میں  کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611979

عالمی یوم صحت  پر وزیر اعظم کا پیغام

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611979

وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے آج عمان کے سلطان عزت مآب  ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں رہنماؤں  نے کووڈ-19 وبا سے صحت  و معیشت کو درپیش  چیلنجوں  اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے  اپنے متعلقہ ملکوں کے ذریعہ  کیے  گیے اقدامات پر بات چیت کی۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611922

وزیراعظم اور بحرین کے سلطان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے آج بحرین کے سلطان عزت مآب  شیخ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں رہنماؤں  نے کووڈ-19 وبا سے صحت کے بحران اور اس کے نتائج پر بات چیت کی۔ جس میں لاجسٹکس چین اور مالی منڈیاں بھی شامل ہیں۔  

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611797  

نیشنل پارکوں، سینکچریز / شیروں کی پناہ گاہوں میں  کووڈ – 19 پرقابو پانے  اور اس سے نمٹنے کے بارے میں  ہدایت

ملک میں  کووڈ -19 کی وبا  اور نیویارک میں کووڈ – 19 سے ، ایک شیر کے متاثر ہونے کی حالیہ خبر کے بعد  ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے نیشنل پارکوں  / سینکچریز  / شیروں کی پناہ گاہوں میں کووڈ – 19 پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے بارے میں ایک ہدایت جاری کی ہے۔ جیسا کہ یہ محسوس کیا گیا کہ قومی پارکوں، سینکچریوں  / شیروں کی پناہ گاہوں میں مویشیوں کے مابین بھی وائرس پھیلنے کے امکانات ہیں۔  اور اس بات کی بھی امکانات ہیں کہ وائرس انسانوں سے مویشیوں میں یا مویشیوں سے انسانوں میں پھیل سکتا ہے۔ 

مزیف تفصیلات  : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611748  

چڑیا گھر کی مرکزی اتھارٹی نے بھارت میں چڑیا گھروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیو یارک میں  کووڈ – 19 سے متاثر پائے گئے ایک شیر کے تناظر میں انتہائی چوکسی برتیں

ملک میں  چڑیا گھروں کو مشورہ دیا ہے  کہ وہ انتہائی چوکسی برقرار رکھیں۔ کسی بھی غیرمعمولی رویے / علامتوں کے سلسلے میں سی سی ٹی وی استعمال کرتے ہوئے 24 گھنٹے مویشیوں پر نظر رکھیں، کیپرز  اور مویشیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے افراد کو اس علاقے میں بغیر حفاظتی سامان  خاص طور پر پی پی ای کے بغیر جانے کی اجازت نہ دیں، بیمار مویشیوں کو الگ تھلگ یا قرنطین میں رکھا جائے اور انہیں کھانا دیتے ہوئے ان کے رابطے میں کم سے کم آیا جائے۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611748  

جہاز رانی کی وزارت نے ملک میں کووڈ – 19 کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے دوران جہاز رانی کے بلارکاوٹ کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم رول ادا کیا

پچھلے سال اپریل سے اس سال مارچ 2020 تک بڑی بندرگاہوں پر جو کل ٹریفک آیا اُس سے مال کی مقدار میں 0.82 فیصد کی ترقی ظاہر ہوتی ہے۔ بندرگاہوں پر 46000 سے زیادہ عملے کے افراد  اور  مسافروں  کی  تھرمل اسکیننگ کی گئی۔ بڑی بندرگاہوں نے صارفین پر جرمانے ، نقصانات کی بھرپائی ، چارجز ، فیس ، کرایے معاف کر دیے۔ بڑی بندرگاہوں کے رستوں میں کووڈ – 19 کے لیے اسپتال قائم کیے جا رہے ہیں۔

جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل نے  جہاز رانی کی کمپنیوں ، سینی ٹائزیشن ، حفاظتی سرٹیفکیٹ پر راحت دی ہے۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611899

لائف لائن اڑان پروازوں نے طبی ساز و سامان جورہاٹ، لینگ پوئی ، دیمہ پور، امپھال اور دیگر شمال مشرقی خطوں میں پہنچایا

ملک بھر میں آج تک 152 کارگو پروزیں چلائی گئیں تاکہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں سمیت بھارت کے مختلف حصوں میں  طبی ساز و سامان پہنچایا جا سکے۔

مزید تفصیلات:  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611981

کووڈ – 19 شہر کی سرکاروں نے اسمارٹ شہروں میں معالجوں کے  ساتھ اشتراک کیا

اسمارٹ  شہر  ، کووڈ -19 کے  مشتبہ کیسوں پر نظر رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ ، ضلع پولیس اور شہر انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید تفصیلات:  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611925

بھارتی ریلویز نے اپنے یہاں پی پی ای اوور آل بنانے کے لیے تیزی سے کام شروع کیا

بھارتی ریلویز نے اپنے یہاں پی پی ای قسم کے اوور آل کی تیاری کا کام مشن کی سطح پر شروع کیا ۔ ڈی آر ڈی او لیب نے  جو اس مقصد کے لیے بااختیار ہے جگدھاری ورکشاپ کے ذریعے تیار کیے گیے ایک اوور آل کو حال ہی میں منظوری دی ہے۔  اس منظور شدہ ڈیزائن اور میٹریل کو مختلف علاقوں میں دیگر  کارخانے اب اس حفاظتی اوور آل کو تیار کرنے میں استعمال کریں گے۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611894

کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے دوران ایف سی آئی نے ملک بھر میں تقریباًٍ 18.5 لاکھ میٹرک ٹن اناج لے جانے والے 662 ریکس پہنچائے یہ کام 24 مارچ سے 14 دن کے اندر اندر کیا گیا

ایف سی آئی نے پی ایم غریب کلیان انیہ یوجنا  (پی ایم جی کے اے وائی) پر عمل درآمد کے لیے پورے ملک ، ریاستوں میں وافر ذخیرہ پہنچایا۔  جس کے تحت اگلے تین مہینے کے لیے ہر مہینے پانچ کلو گرام اناج فی کس ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے سبھی مستحقین کو پہنچایا جانا ہے۔

مزید تفصیلات :   https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611780

ایچ آر ڈی وزارت نے کووڈ – 19 اور مستقبل کے چیلنجوں سے  نمٹنے  کے لیے "سمادھان – ایک چیلنج " کا آغاز کیا

انسانی وسائل کی ترقی  کی وزارت  کے اختراع سیل اور  تکنیکی تعلیم کی آل انڈیا کونسل  نے ، فورز اور اننوویٹیو کیورس کے ساتھ مل کر ، طلبا کی اختراعی صلاحیت کو جانچنے کے لیے ایک میگا آن لائن چیلنج "سمادھان" شروع کیا ہے۔

مزید تفصیلات:  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611994

فوجی عملے کے ریٹائرڈ افراد کووڈ – 19 سے نمٹنے میں عوام کو  اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں

چونکہ ملک  لگاتار کورونا وائرس (کووڈ – 19) سے جوجھ رہا ہے۔ فوج ، بحریہ اور فضائیہ سے وابستہ ریٹائرڈ افراد ای ایس ایم ، سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں اور اپنی خدمات رضاکارانہ اور بے لوث طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611880 

نائب صدر جمہوریہ نے  کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال کے لیے معاشی صورتحال پر ، صحت کی صورتحال  حاوی رہے گی

اب جبکہ ملک کی قیادت 14 اپریل  پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جب کورونا وائرس بحران کی وجہ سے تین ہفتے کا قومی لاک ڈاؤن ختم ہوگا اور اس فیصلے پر مباحثہ کیا جا رہا ہوگا۔ بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے زور دے کر کہا ہے کہ صحت عامہ  سے متعلق تشویش ، معیشت کو مستحکم کرنے کے مقابلے زیادہ توجہ کا باعث رہے گی۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611881

پی ایم بی جے پی کے تحت ، فارمیسسٹ لازمی خدمات اور دوئیں لوگوں کے گھروں پر پہنچا رہے ہیں

فارمیسسٹ جنھیں پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کے "سواستھ کے سپاہی" کے نام سے جانا جاتا ہے ، لازمی خدمات اور دوائیں مریضوں اور معمر افراد کے گھروں پر پہنچا رہے ہیں۔

مزید تفصیلات:  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611971

ایم او ایس (پی پی ) نے  عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے لیے کووڈ – 19 سے متعلق اقدامات کی جائزہ میٹنگ کی قیادت کی

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزیر مملکت  (آزادنہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ڈی او پی ٹی ، ڈی اے آر پی ٹی اور ڈی او پی ٹی ڈبلیو کا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جامع  جائزہ لیا۔

مزید تفصیلات :  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611960

بجلی کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جو روشنیاں بجھانے کی اپیل کی تھی اسے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جو  اتوار کو کووڈ - 19  کے خلاف لڑائی میں قومی اتحاد کے اظہار کے طور پر روشنیاں بجھانے اور دیپ جلانے کی اپیل کی تھی  اسے زبردست حمایت حاصل ہوئی۔

مزید تفصیلات:  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611712

 

پی ائی بی فیلڈ دفتروں سے موصولہ جانکاری

شمال مشرقی خطہ

·        اروناچل پردیش میں لائیولی ہُد مشن پروجیکٹ سمیت  بہ سے ایس ایچ جی کووڈ – 19 سے نمٹنے میں  ماسک سمیت ضرورت کی لازمی چیزیں فراہم کرانے میں سرگرم ہیں۔

·        آسام میں دھینگ کے اے آئی یو ڈی ایف ایم ایل اے امین  الاسلام کووڈ – 19 کے بارے میں متنازعہ رائے زنی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

·        منی پور کے وزیر اعلیٰ  نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ریاست ، وزیراعلیٰ کے کووڈ – 19 ریلف فنڈ سے  دو دو ہزار روپے اُن سبھی افراد کے کھاتوں میں  پہنچائیں گے جو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ریاست سے باہر پھنس گئے ہیں۔

·        میگھالیہ میں پرائیویٹ اسپتال کووڈ – 19 کے علاوہ دیگر مریضوں کا علاج  کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت بلوں کی ادائیگی کرے گی۔

·        میزورم  کے صحت کے محکمے نے  سبھی ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی طبی پریشانی کا سامنا کرنے والے شخص کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہیں۔

·        ناگالینڈ سرکار نے کہا ہے کہ نظام الدین  مرکز کے مشتبہ افراد کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے اس میں شرکت کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ریاستی کنٹرول روم سے رابطہ قائم کریں۔

·        سکم میں  12 قرنطین مراکز ہیں، جن میں 107 افراد اور 4 آئی سولیشن مرکز ہیں۔

·        مختلف تنظیمیں تریپورہ میں ضرورت مند لوگوں کو ریلیف کا سامان دینے کے لیے یکجا ہوئی ہے۔

مغربی خطہ

·        منگل کو راجستھان سے کووڈ – 19 کے  24 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے جس کے تحت  جودھ پور میں سب سے زیادہ یعنی 9 افراد  متاثرہ پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کل متاثرہ کیسوں کی تعداد 325 ہو گئی ہے  (راجستھان کا  صحت عامہ کا محکمہ )۔

·        گجرات میں کووڈ – 19 کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر  منگل کو 165 ہو گئی۔  19 مزید افراد متاثرہ پائے گئے۔ نئے کیسوں میں سے 13 کیسوں کا تعلق احمد آباد سے بتایا جاتا ہے۔ (وسیلہ :  پرنسپل سکریٹری صحت)

·        بھوپال میں  کووڈ – 19 کے 12 نئے کیس پائے گیے۔ اس طرح مدھیہ پردیش میں ان کیسوں کی تعداد 268 ہو گئی ۔ نئے مریضوں میں 7 افراد پولیس عملے اور ان کے کنبے کے ہیں اور پانچ افراد صحت کے محکمے کے ملازمین ہیں۔ (وسیلہ : چیف میڈیکل آفیسر ، بھوپال)

·        گوا سرکار نے گھر گھر جا کر سماج سروے کرنے کا اعلان کیا ہے جسے تین دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔  پوری ریاست میں بخار جیسی  علامتوں اور اُن لوگوں کا سروے تقریباٍ 7 ہزار افراد کریں گے جنھوں نے حال ہی میں سفر کیا ہے۔

·        مہاراشٹر پولیس نے پال گھر ضلعے میں ایک کیمیکل فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس نے ہینڈ سینی ٹائزر بنانے کے خام مال  ضبط کیا ہے ۔ یہ سینی ٹائزر ایف ڈی اے کی اجازت کے بغیر تیار کیا جا رہا تھا۔

جنوبی خطہ

·        کیرالہ:وزیر صحت نے کہا ہے کہ ریاست میں بندشیں 14 اپریل کے بعد بھی جاری رہیں گی۔  ممبئی پولیس نے کیرالہ کے ان لوگوں کی شناخت کر لی ہے   جو دھاراوی کے  پہلے کووڈ  مریض کے ساتھ رہے تھے۔ ان سبھی نے دلی تبلیغی جماعت میں شرکت کی تھی۔  کیرالہ کا کووڈ – 19 کا ایک مریض آج امریکہ میں چل بسا۔

·        تمل ناڈو: ریاست میں کسانوں کے لیے  بہت سے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس میں ٹول فری نمبرس ، مفت کولڈ اسٹوریج ، سبزی پھلوں کی چلتی پھرتی دکانیں، کسانوں کی پیداوار سے متعلق کمپنیوں کے لیے قرض کی سہولت وغیرہ۔

·        آندھرا پردیش : کووڈ – 19 سے  کل چار اموات، جس میں سے ایک کا تعلق آج کرنول سے ہے۔ 900 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔  ریاست میں کووڈ – 19 والے زیادہ علاقوں میں بے ترتیب  نمونے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  ریاست میں پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ  مریضوں کا علاج آروگیہ سری  حفظان  صحت پروگرام  کے تحت کریں۔ علاج کی مقررہ فیس 16000 روپے سے 2 لاکھ 16 ہزار روپے تک ہے۔

·        تلنگانہ : ابھی تک گیارہ متاثرہ کیس ہیں۔ کل کیسوں کی تعداد 375 ، سرگرم کیسز 317۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں مکمل عدالت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لگی۔  لاک ڈاؤن کو  30 اپریل تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس ، ہجوم کے تجزیے کا سافٹ ویئر اور ڈرون کیمروں کا استعمال کر رہی ہے۔  پولیس لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے نمبر پلیٹ پہنچاننے والے خود کار نظام (اے این پی آر) کا استعمال بھی کر رہی ہے۔

 

کووڈ – 19 سے متعلق حقائق کی جانکاری

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VAXR.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005K5J5.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LPRN.jpg Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071VDC.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00823W0.jpg

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YNJ3.jpg

 

Description: 1500x500.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U - 1533

 

 



(Release ID: 1612428) Visitor Counter : 183