وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات
प्रविष्टि तिथि:
04 JUN 2026 9:37PM by PIB Delhi
برطانیہ کی وزیرخارجہ محترمہ ویٹی کوپر نے آج ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور حالیہ برسوں میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا، جس نے دونوں ممالک کے لیے بے مثال ترقی کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
وزیراعظم نے اس بات کی توثیق کی کہ ہندوستان -برطانیہ ویژن-2035 اس شراکت داری کی رہنمائی جاری رکھے گا اور عالمی بھلائی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا
‘‘برطانیہ کی وزیرِخارجہ محترمہ ویٹی کوپر سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ میں نے حالیہ برسوں میں ہندوستان -برطانیہ شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا جس نے دونوں ممالک کے لیے غیر معمولی ترقی کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
ہندوستان-برطانیہ ویژن - 2035 ہماری شراکت داری کی رہنمائی جاری رکھے گا اور عالمی بھلائی کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ YvetteCooperMP@’’
********
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR- 7988
(रिलीज़ आईडी: 2269162)
आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam