وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی یومِ یوگ 2026 کیلئے 100 دن کی الٹی گنتی کے آغاز کے موقع پریوگ مہوتسو کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 10:27AM by PIB Delhi

مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا(ایم ڈی این آئی وائی) ، جوحکومت ہند کے وزارت آیوش کے تحت کام کرتا ہے ، یوگا مہوتسو-2026 کا انعقاد کر رہا ہے ۔  یہ تقریب 13 مارچ 2026 کو وگیان بھون میں یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کی 100 روزہ الٹی گنتی کے آغاز کے موقع پر منعقد ہوگی ۔ آیوش کی وزارت نے اپنے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر 100 دن کا الٹی گنتی پروگرام تیار کیا ہے، جس کے تحت ملک کے 100 مقامات اور شہروں میں 100 تنظیمیں یوگا کے فروغ کے لیے سرگرم ہوں گی۔

اس تقریب میں معزز کابینی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کو عزت مآب مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے وزارتِ آیوش اور وزیر مملکت برائے وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، جناب پرتاپ راؤ جادھو، سکریٹری وزارتِ آیوش، حکومت ہند، وید راجیش کوٹیچا، صدر ایس-وی وائی اے ایس اے سوسائٹی، بنگلورو، ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر اور جوائنٹ سکریٹری وزارتِ آیوش، حکومت ہند، محترمہ مونا لیساداش اپنی موجودگی سے رونق بخشیں گے۔ان کے ساتھ ساتھ ممتاز شخصیات، یوگا گرو، یوگا ماسٹرز، آیوش ماہرین، جدید طب اور متعلقہ سائنس کے ماہرین، مندوبین، یوگا کے شوقین اور یوگا سادھک بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

عزت مآب وزیرِ آیوش، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ‘‘جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو ‘بین الاقوامی یومِ یوگا’ قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یوگا کی یہ عالمی مقبولیت ہمارے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ یوگا ہمارے ثقافتی اور روحانی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ وزارتِ آیوش، بین الاقوامی یومِ یوگ (آئی ڈی وائی) کے انعقاد کے لیے نوڈل وزارت ہے۔ ہر سال، اس دن بڑےپیمانےایک اہم تقریب کا انعقاد کیاجاتا ہے، جس کی قیادت خود معزز وزیرِ اعظم کرتے ہیں۔ یومِ یوگ 2026 کی تیاریاں پہلے ہی سے زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال ‘بین الاقوامی یومِ یوگ’ کے 100 روزہ الٹی گنتی کو جشن کی تیاریوں کے ایک اہم مرحلے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مدت کے دوران، وزارت اپنی رسائی کو وسیع کرنے اور یوگ کے پیغام کو بڑے پیمانے پر عام کرنے کی کوشش کرتی ہے، جس کا مقصد ملک بھر کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنا اور بین الاقوامی یومِ یوگ 2026 تک کے ان 100 دنوں میں عوامی شرکت کو مزید بڑھانا ہے۔

آنے والے 12 ویں بین الاقوامی یومِ یوگ  کے لیے، وزارت اس موقع کو ملک بھر کے 100 یادگار اور تاریخی مقامات  پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ 100 روزہ الٹی گنتی کے پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی، آئی ڈی وائی-2026 کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں، جو ملک بھر کے لوگوں کو یوگ کو مجموعی فلاح و بہبود کے راستے کے طور پر اپنانے اور اسے منانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

****

ش ح۔ ک ا۔ ص ج

U.NO.3859

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2238765) وزیٹر کاؤنٹر : 13