امور داخلہ کی وزارت
داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ڈول جاترا اور ڈولا پورنیما کے موقع پر مغربی بنگال، اوڈیشہ اور آسام کے عوام کو مبارکباد پیش کی
بھکتی اور رنگوں کا یہ تہوار سب کی زندگیوں کو بہترین صحت، خوشی اور خوشحالی سے معمور کرے
بھگوان کرشن کے ساتھ پرمسرت اتحاد کا یہ تہوار سب کے لیے خوشی اور خوش نصیبی کا پیامبر ثابت ہو
یہ تہوار کی شان و شوکت ہماری ثقافت اور وراثت سے ہمارے گہرے تعلق کو مزید مضبوط بنائے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 MAR 2026 12:33PM by PIB Delhi
داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج ڈول جاترا اور ڈولا پورنیما کے مبارک موقع پر مغربی بنگال، اوڈیشہ اور آسام کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں جناب امت شاہ نے کہا، “ڈول جاترا کے موقع پر مغربی بنگال کی میری بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد۔ اس تہوار کی شان و شوکت ہماری ثقافت اور وراثت سے ہماری جڑوں کے تعلق کو مزید مضبوط بنائے اور سب کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے۔”
مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا، “ڈولا پورنیما کے موقع پر اوڈیشہ کے عوام کو دلی مبارکباد۔ بھگوان کرشن کے ساتھ مسرت بھرا یہ ملاپ سب کے لیے خوشی اور خوش نصیبی کا پیغام لائے۔”
جناب امت شاہ نے مزید کہا، “ڈول جاترا کے مبارک موقع پر آسام کی میری بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد۔ عقیدت اور رنگوں کا یہ تہوار سب کی زندگیوں کو بہترین صحت، خوشی اور خوشحالی سے بھر دے۔”
*********
) ش ح – ع ح- ش ہ ب )
U.No. 3322
(ریلیز آئی ڈی: 2234929)
وزیٹر کاؤنٹر : 53
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam