امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی
یہ ہندوستان کی خلائی طاقت کو تجارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے
ہندوستان کو خلائی ٹیکنا لوجی کے شعبے میں عالمی سطح پر اہم مقام بنانے کے مودی جی کے وژن کو پورا کیا جارہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
24 DEC 2025 12:22PM by PIB Delhi
امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خلائی طاقت کو تجارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ، ’’ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد! آج لانچ کیا گیا یو ایس اسپیس کرافٹ بلیو برڈ بلاک-2، جس کا مقصد دنیا بھر میں جدید مواصلات فراہم کرنا ہے، ہندوستان کی خلائی طاقت کو تجارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ہندوستان کو خلائی ٹیکنالوجی کے لیے عالمی سطح پر اہم مقام بنانے کے مودی جی کے وژن کو پورا کررہا ہے ۔ ‘‘
******
(ش ح۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 3863
(रिलीज़ आईडी: 2208052)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Kannada
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu