امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو ایتھوپیا کے اعلی ترین اعزاز ‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’ سے نوازا جانے پر مبارکباد دی


ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ

یہ مودی جی کو بطور سیاست داں کسی بیرون ملک کی طرف سے دیا جانے والا 28 واں اعزاز ہے، جو ان کی قیادت میں عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کی نشاندہی کرتا ہے

یہ اعزاز ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوستی میں ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 11:01AM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی کو ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز ‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔

‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا:“ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی کو ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز ’گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا‘ ملنے پر مبارکباد۔ یہ کسی بیرون ملک کی جانب سے مودی جی کی قیادت اور مدبرانہ سیاست کے اعتراف میں دیا جانے والا 28واں اعزاز ہے، جو ان کی قیادت میں عالمی سفارت کاری میں بھارت کے بڑھتے ہوئے وقار کی علامت ہے۔ یہ اعزاز بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان دوستی میں ایک سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

*****

ش ح۔ع  ح۔ م ق ا

U- 3324


(रिलीज़ आईडी: 2205013) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam