وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت کے بحری شعبے کے نئے دورکے وژن کا اظہار کیا، ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا

Posted On: 30 OCT 2025 3:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ابھرتے ہوئے بڑے مرکز کی حیثیت پر اپنے خیالات شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب سمندری شعبے میں  سرمایہ کاری کی بات آتی ہے تو بھارت بہترین بندرگاہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بہت طویل ساحل ہے۔ ہمارے پاس عالمی معیار کی بندرگاہیں ہیں۔ ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ، اختراع اور ارادہ ہے۔ آئیے،بھارت میں سرمایہ کاری کیجے!

وزیر اعظم نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں تفصیل سے بتایا کہ کس طرح بھارت کا اسٹریٹجک محلِ وقوع، جدید بندرگاہی ڈھانچہ اوراختراع کے تئیں عزم نے جہاز سازی، بندرگاہی آپریشنز، لاجسٹکس، ساحلی جہازرانی اور متعلقہ خدمات میں سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7,500 کلومیٹر سے زیادہ طویل ساحلی پٹی اور عالمی سطح پر مسابقتی بندرگاہوں کے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ بھارت ایک بڑے بحری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے — جو نہ صرف کنیکٹوٹی فراہم کر رہا ہے بلکہ ویلیو ایڈیڈ سروسز، گرین شپنگ اقدامات اور صنعت کے موافق پالیسی فریم ورک بھی پیش کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ ’’آئیے، بھارت میں سرمایہ کاری کیجے‘‘ اور ملک کی بحری ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں — جو مضبوط بنیادی ڈھانچے، واضح ارادہ اور ابھرتے ہوئے اختراعی نظام پر مبنی ہے۔

لنکڈاِن پر اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’جب بحری شعبے میں سرمایہ کاری کی بات آتی ہے تو بھارت بہترین بندرگاہ ہے۔

ہمارے پاس بہت طویل ساحل ہے۔

ہمارے پاس عالمی معیار کی بندرگاہیں ہیں۔

ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ، اختراع اور ارادہ ہے۔

آئیے،بھارت میں سرمایہ کاری کیجے!

@LinkedIn پر چند خیالات شیئر کیے۔‘‘

******

ش ح۔ ک ح ۔ ج

U. No-488


(Release ID: 2184174) Visitor Counter : 14