وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا جس میں ‘میک ان انڈیا’ کے جذبے کے تحت صنعتی بنیاد کی بڑھتی ہوئی اور مستحکم حیثیت، اور مصروف مشرق-مغرب تجارتی راستے پر بندرگاہوں کو جدید بنانے، مشینی بنانے اور ڈیجیٹل کرنے کی کوششوں کی وضاحت کی گئی ہے

Posted On: 23 OCT 2025 12:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر، جناب سربانند سونووال کا ایک مضمون مشترک کیا جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ کس طرح ‘میک ان انڈیا’ کے جذبے کے تحت بڑھتی ہوئی اور مستحکم صنعتی بنیاد اور مصروف مشرق-مغرب تجارتی راستے پر بندرگاہوں کو جدید بنانے، مشینی بنانے اور ڈیجیٹل کرنے کی کوششوں نے ملک کو ایک منفرد موقع فراہم کیا ہے۔

مرکزی وزیر، جناب سربانند سونووال کی ایکس پرایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:

’’اس لازمی پڑھنے والے مضمون میں، مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے وضاحت کی ہے کہ کس طرح ‘میک ان انڈیا’ کے جذبے کے تحت بڑھتی ہوئی اور مستحکم صنعتی بنیاد اور مصروف مشرق-مغرب تجارتی راستے پر بندرگاہوں کو جدید بنانے، مشینی بنانے اور ڈیجیٹل کرنے کی کوششوں نے ملک کو ایک منفرد موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا  کہ حکومت کے 8 ارب ڈالر کے پیکج کا مقصد بھارت کےجہاز سازی  اور بحری نظام کو ایک نئی جان قوت فراہم کرنا ہے، جو صرف ایک معمول کی بجٹ لائن نہیں بلکہ عزم کی علامت ہے۔

****

ش ح۔ش م ۔ع د

UR No-201


(Release ID: 2181783) Visitor Counter : 18