وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب والٹر رسل میڈ کے زیر قیادت امریکی وفد سے بات چیت کی
Posted On:
07 OCT 2025 8:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، مفکرین اور کاروباری افراد پر مشتمل ایک امریکی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت جناب والٹر رسل میڈ کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے ہندوستان-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ان کے تعاون کی قدر کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛
’’مسٹر والٹر رسل میڈ کی قیادت میں مفکرین اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل امریکی وفد کے ساتھ بات چیت کرکے خوشی ہوئی۔ ہندوستان-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ان کے تعاون کی قدر کرتا ہوں۔
@wrmead‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن-ع ر)
U.No:7221
(Release ID: 2176035)
Visitor Counter : 5