وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں کاروبار کو آسان بنانے میں حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات کے اثرات کے سلسلے میں ایک مضمون شیئر کیا

Posted On: 19 SEP 2025 12:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا کہ کس طرح حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات محض تکنیکی تبدیلی نہیں ہیں، بلکہ زندگی کو آسان بنانے، کاروبار کرنے میں سہولت اور سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ‘‘روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاء اور پیکیجنگ پر شرحیں کم کرنے سے گروسری مزید سستی ہو جائے گی، ایم ایس ایم ای کو فروغ فروغ حاصل ہوگا، کسانوں کی مدد ہوگی اور ہندوستان کی عالمی خوراک کی مسابقت میں بہتری آئےگی۔’’

مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان کی جانب سے ایکس پر کئے گئے ایک  پوسٹ کے جواب میں، جناب مودی نے کہا:

‘‘مرکزی وزیر جناب @ iChiragPaswan نے لکھا ہے کہ حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات محض تکنیکی تبدیلی نہیں ہیں بلکہ زندگی کو آسان بنانے، کاروبار کرنے میں سہولت اور سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کیلئے جرات مندانہ اقدامات ہیں۔ روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاء اور پیکیجنگ پر شرحیں کم کرنے سے گروسری سستی ہو جائےگی، ایم ایس ایم ای کو فروغ ملے گا، کسانوں کی مدد ہوگی اور بھارت کی عالمی خوراکی مسابقت بہتر ی آئے گی ۔’’

******

ش ح۔ ک ا۔ ر ض

U.NO.6272


(Release ID: 2168395) Visitor Counter : 9