وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی کوریا میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں ہندوستان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ ایم او ایس ڈاکٹر ایل مروگن بی آئی ایف ایف میں ہندوستان سے پہلی بار وزارتی وفد کی قیادت کریں گے


بی آئی ایف ایف 2025 میں 10 فلموں کے ساتھ ہندوستان کی اب تک کی سب سے مضبوط لائن اپ پیش کی جائے گی ؛ 5 ہندوستانی پروجیکٹوں کو اے سی ایف ایم ، ایشیائی مواد اور فلم مارکیٹ میں شریک پروڈکشن مارکیٹ کے لیے منتخب کیا گیا

بی آئی ایف ایف 2025 میں شرکت نے مشترکہ پروڈکشن میں اضافہ ، اے وی جی سی کے مواقع کو فروغ دینے اور جنوبی کوریا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کی

بھارت پویلین میں ویوز بازار ہندوستانی تخلیق کاروں کو عالمی منڈیوں سے مربوط کرے گا اور مشترکہ پیداوار اور اے وی جی سی کے لیے ترغیبات کو اجاگر کرے گا

بھارت پرو اور ہندوستانی فلمیں بوسان میں ہندوستان کی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منائیں گی ؛ ہندوستان-کوریا اے وی جی سی اور فلم کو پروڈکشن فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی مکالمے اور مفاہمت نامے

Posted On: 16 SEP 2025 1:04PM by PIB Delhi

ہندوستان جنوبی کوریا میں بسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) 2025 اور ایشین کانٹینٹس اینڈ فلم مارکیٹ(اے سی ایف ایم) میں ایک اہم مقام بنانے کے لیے تیار ہے، جس کی قیادت اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر ایل مروگن کریں گے۔ یہ  ہندوستان کی جانب سے بی آئی ایف ایف میں وزیر کی سطح کاپہلا وفدگا، جو ملک کے ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سطح پر تخلیقی تعاون کو فروغ دینے اور ہندوستان  کو تخلیقی معیشت کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

وفد میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران این ایف ڈی سی، ایف آئی سی سی آئی، ایف ٹی آئی آئی، ایس آر ایف ٹی آئی آئی اور آئی آئی ایم سی کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ویوزبازار کے منتخب تخلیق کار شامل ہوں گے۔

دوسرے سے قبل وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مرُوگن نے کہاکہ ہندوستان کو بی آئی ایف ایف -2025 میں شرکت پر فخر ہے، ایک ایسا فیسٹیول جو ایشیائی اور عالمی سینما کے بہترین پہلوؤں کو یکجا کرتا ہے۔ یہاں ہماری موجودگی ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم کو-پروڈکشنز کو بڑھائیں۔اے وی جی سی میں نئے مواقع پیدا کریں اور جنوبی کوریا کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط کریں۔ ویوز بازار اور بھارت پرو کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی تخلیقی معیشت بلکہ ہندوستان کی لازوال میراث اور صلاحیت کو بھی پیش کرتے ہیں۔’

ہندوستان کی شرکت کے اہم نکات

بی آئی ایف ایف اور اے سی ایف ایم میں بھارت پویلین‘ویوز بازار’ اقدام کی نمائش

بی آئی ایف ایف اور اے سی ایف ایم دونوں میں ‘ہندوستان-دنیا کے لیے تخلیقی معیشت’ کے موضوع کے تحت بھارت پویلین قائم کیا جائے گا۔ یہ پویلین ویوز بازارکے اقدام کو اجاگر کرے گا، جس کا مقصد ہندوستانی مواد تخلیق کاروں، پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو بی 2 بی ملاقاتوں کے ذریعے عالمی مارکیٹس سے جوڑنا ہے۔اے سی ایف ایم ایز کے آفیشل پروگرام کے حصے کے طور پر، " ہندوستان اور کوریا کے درمیان ہم آہنگی: مشترکہ پیداوار میں نئے تناظر ’’ کے موضوع پر پینل  مباحثہ کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں دونوں ممالک کے سینئر صنعتی نمائندگان اور سرکاری اہلکار شریک ہوں گے۔

بسان میں ہندوستانی سینما کی نمائش

رواں برس ہندوستان کی نمائش اب تک کی سب سے مضبوط ہے، جس میں دس سے زائد فلمیں ہندوستان کی کہانی سنانے کے تنوع کو ظاہر کرتی ہیں:

  • اسپائنگ اسٹارس(پدم شری نیلا مدھب پانڈا) افتتاحی مقابلے کے حصے میں حصہ لے رہے ہیں۔
  • ایف آن اے ونٹر نائٹ(سنجو سوریندرن)؛ Kok Kok Kokoook (مہارشی توہن کاشیپ)؛ Shape of Momo (تریبینی رائے) – ویژن ایشیا سیکشن کے تحت۔
  • دیگر منصوبوں میں بیان (بیکس رنجن مشرا) ڈونٹ ٹیل مدر (انوپ لوککر) فل پلیٹ (تنشٹھا چٹرجی) کرنجی (شیتل این ایس) شامل ہیں ۔  آئی  پوپی (وویک چودھری)
  •  ایشین پروجیکٹ مارکیٹ(اے سی ایف ایم) میں پانچ  ہندوستانی منصوبے کو-پروڈکشن مارکیٹ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں:
  • ڈفیکلٹ ڈاؤٹرز-  ہدایت کاری :سونی رازدان ؛ پیشکش :عالیہ بھٹ ،شاہین بھٹ ، ایلن میک الیکس  اور گریشما شاہ

دی لاسٹ آف دیم پلیگس-کنجیلا مسکیلامنی کی ہدایت کاری ؛ پیشکش : پائل کپاڈیا ، جیو بے بی  اور کانی کسرتی ۔

لنکا (دی فائر)، ہدایت کار: سورو رائے ؛ پیشکش: سدپتا سادھوکھن ، ویراج سیلوٹ  اور انکیتا پرکیاستھ ۔

مون-ہدایت کاری و پیشکش پردیپ کربہ ۔

دی میجیکل مین-ہدایت کار پلب سرکار ؛ ہندوستان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے تیار کردہ ۔

  •  بھارت پرَو –ہندوستانی ثقافت کا جشن

وزارت اطلاعات و نشریات ‘بھارت پرَو’ کا انعقاد کرے گی، جوہندوستانی فنون، موسیقی اور کھانوں پر مشتمل ایک ثقافتی شام ہوگی۔ یہ تقریب  ہندوستان اور کوریا کے درمیان عوامی اور ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، جس میں دونوں ممالک کی میڈیا اور تفریحی صنعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

پالیسی مذاکرات اور تعاون

اطلاعات و نشریات کی وزارتاور جمہوریہ کوریا کے وزیرِ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے درمیان جی ٹو جی ملاقات متوقع ہے تاکہ ہندوستان–کوریا اے وی جی سی اور فلم کو-پروڈکشن فریم ورک کے لیے ایک منظم مکالمہ شروع کیا جا سکے۔

این ایف ڈی سی ، ایف ٹی آئی آئی ، آئی آئی سی ٹی (انڈیا) اور کافا ، کوفک ، کوکا سمیت کوریائی اداروں کے ساتھ ساتھ کوریائی او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے درمیان تربیت ، تبادلے کے پروگراموں اور ہندوستانی مواد کی تقسیم کے لیے لیٹرز آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے جانے ہیں ۔

بی آئی ایف ایف اور اے سی ایف ایم کے بارے میں

بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) ایشیا کے سب سے باوقار فلمی میلوں میں سے ایک ہے ، جسے ایف آئی اے پی ایف نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) اور کانز فلم فیسٹیول کے ساتھ تسلیم کیا ہے ۔  ایشین کاٹینٹس اینڈ فلم مارکیٹ (اے سی ایف ایم) ایک اہم مشترکہ پروڈکشن اور فنانسنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ، جو فلم سازوں کو عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں سے جوڑتا ہے ۔

****

ش ح۔  م ع ن۔ ع ر

U.NO. 6071


(Release ID: 2167134) Visitor Counter : 2