وزیراعظم کا دفتر
جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
Posted On:
29 AUG 2025 5:08PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم ایشیبا،
دونوں ممالک کے مندوبین،
میڈیا کے دوستو ،
نمستے!
کونبنوا!
سب سے پہلے، میں وزیر اعظم ایشیبا کا، ان کی پُر جوش الفاظ اور گرمجوش استقبال کے لیے تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آج ہماری بات چیت نتیجہ خیز بھی تھی اور بامقصد بھی۔ ہم دونوں متفق ہیں کہ عالمی اقتصادیات اور متحرک نظاموں کے طور پر ہماری شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لیے ، بلکہ عالمی امن اور استحکام کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔
مضبوط جمہوریتیں ایک بہتر دنیا کی تشکیل میں فطری شراکت دار ہیں۔
دوستو ،
آج ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں ایک نئے اور سنہرے باب کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ ہم نے اگلی دہائی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے ۔ ہمارے ویژن کے مرکز میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سلامتی، ماحولیات، ٹیکنالوجی، صحت، نقل و حرکت، عوام سے عوام کے تبادلے، اور ریاستی صوبائی شراکت داری اہم باتیں ہیں۔ ہم نے اگلے دس برسوں میں جاپان سے بھارت میں 10 ٹریلین یین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
بھارت اور جاپان بزنس فورم میں بھی ، میں نے جاپانی کمپنیوں سے کہا کہ میک اِن انڈیا ، میک فار دی ورلڈ ۔
دوستو ،
ہمارا مشترکہ کریڈٹ میکانزم توانائی کے لیے ایک بڑی جیت ہے ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری سبز شراکت داری اتنی ہی مضبوط ہے ،جتنی ہماری اقتصادی شراکت داری ۔ اس سمت میں ہم پائیدار ایندھن پہل اور بیٹری سپلائی چین شراکت داری بھی شروع کر رہے ہیں ۔
ہم اقتصادی سلامتی تعاون پہل شروع کر رہے ہیں ۔ اس کے تحت اہم اور اسٹریٹجک شعبوں میں ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھا جائے گا ۔
اعلی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہم دونوں کی ترجیح ہے ۔ اس تناظر میں ڈیجیٹل پارٹنرشپ 2.0 اور اے آئی تعاون کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ سیمی کنڈکٹر اور نایاب زمینی معدنیات ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے ۔
دوستو ،
ہمیں یقین ہے کہ جاپانی ٹیکنالوجی اور بھارتی ٹیلنٹ ایک جیتنے والا امتزاج ہے ۔ جب کہ ہم تیز رفتار ریل پر کام کر رہے ہیں ، ہم نیکسٹ جنریشن موبلٹی پارٹنرشپ کے تحت بندرگاہوں ، ہوا بازی اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں بھی تیزی سے پیش رفت کریں گے ۔
ہم چندریان-5 مشن پر تعاون کے لیے اسرو اور جاکسا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ہماری فعال شرکت ، جو زمین کی حدود سے بالاتر ہے ، خلاء میں انسانیت کی ترقی کی علامت بھی ہوگی!
دوستو ،
انسانی وسائل کے تبادلے کے ایکشن پلان کے تحت اگلے پانچ سالوں میں مختلف شعبوں میں دونوں طرف سے 5 لاکھ لوگوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ اس میں 50000 ہنر مند بھارتی ، جاپان کی معیشت میں فعال تعاون میں حصہ لیں گے ۔
بھارت اور جاپان کی شراکت داری دلّی اور ٹوکیو تک محدود نہیں رہے گی ۔ اب بھارت ریاستوں اور جاپانی صوبوں کے درمیان تعلقات کو ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے مزید گہرا کیا جائے گا ۔ اس سے تجارت ، سیاحت ، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے نئے دروازے کھلیں گے ۔
دوستو ،
بھارت اور جاپان آزاد ، کھلے ، پرامن ، خوشحال اور ضابطوں پر مبنی بحیرۂ ہند و بحرالکاہل کے تئیں مکمل طور سے پُر عزم ہیں ۔
دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کے بارے میں ہمارے خدشات یکساں ہیں ۔ دفاع اور بحری سلامتی میں ہمارے مشترکہ مفادات ہیں ۔ ہم نے دفاعی صنعت اور اختراع کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوستو ،
بھارت -جاپان شراکت داری باہمی اعتماد پر مبنی ہے ، جو ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے اور ہماری مشترکہ اقدار اور عقائد سے تشکیل پاتی ہے ۔
ہم مل کر اپنے عوام اور دنیا کے لیے امن ، ترقی اور خوشحالی کا مشترکہ خواب رکھتے ہیں ۔
محترم ،
میں ایک بار پھر آپ کی دوستی کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں آپ کو اگلے سالانہ اجلاس کے لیے بھارت آنے کی گرمجوشی سے دعوت دیتا ہوں ۔
اریگاتو گوزا-اماسو ۔
شکریہ ۔
.................. . ............................................. . ......................
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 5447
(Release ID: 2161969)
Visitor Counter : 17