وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ریاست میں آئی آئی ایم کے قیام پر آسام کے لوگوں کو مبارکباد دی

Posted On: 20 AUG 2025 7:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)کے قیام پر آسام کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ آئی آئی ایم کے قیام سے تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا اور طلباء کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے محققین کو بھی راغب کیا جائے گا۔

آسام میں آئی آئی ایم کے قیام کے بارے میں مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:

آسام کے لوگوں کو مبارک ہو! ریاست میں ایک آئی آئی ایم کا قیام تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرے گا اور طلباء کے ساتھ ساتھ ملک بھرسے محققین کو بھی راغب کرے گا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 5043

 


(Release ID: 2158640)