وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے 15 کروڑ سے زیادہ گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جل جیون مشن کے 6 سال مکمل  ہونے کو اجاگر کیا

Posted On: 14 AUG 2025 1:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جل جیون مشن کے 6 سال  مکمل ہونے کواجاگر کیا اور کہا کہ یہ ایک اہم پہل ہے جس نے انفرادی  طور پرگھروں میں نل کنکشن کے ذریعے پینے کے  صاف اور معیاری پانی تک رسائی کو یقینی بنا کر پورے ہندوستان کے لاکھوں گھرانوں میں تبدیلی لائی ہے۔

2019 میں شروع کیا گیا جل جیون مشن صرف چند سالوں میں15 کروڑ سے زیادہ گھرانوں کو پینے کا صاف پانی پہنچا کر حکومت کے عزم کا  بین ثبوت رہا ہے ،جس نے صحت کو بہتر بنایا ہے، معاشرے کو بااختیاربنایا ہے اور ان گنت خوابوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس اسکیم نے نہ صرف دیہی ہندوستان میں طرز زندگی کو بہتر بنایا ہے بلکہ خاص طور پر خواتین- بھارت کی ناری شکتی کو فائدہ پہنچانے والی حفظان صحت کے نتائج کو بھی نمایاں طور مستحکم کیا ہے،

ایکس پر مائی گوو انڈیاکے  الگ الگ پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:

‘‘ہم #جل جیون مشن کے 6 سال مکمل ہونے کو اجاگر کرتے  ہیں۔یہ ایک اسکیم ہےجولوگوں کی عزت وقار میں اضافہ کرنے  اور زندگی کو بدلنے پر مرکوز ہے۔ اس نے صحت کی بہتر دیکھ بھال ، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کے لیے بہتر حفظان صحت کو یقینی بنایا ہے۔"

ملک بھر میں جل جیون مشن کے دیرپا اثرات کی ایک جھلک۔

#جل جیون مشن کے 6 سال’’

*****

 

 ( ش ح ۔م ع ۔اش ق)

U. No. 4700


(Release ID: 2156374)