وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے معروف فلمی شخصیت بی سروجا دیوی جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 14 JUL 2025 3:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف فلمی شخصیت بی سروجا دیوی جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ انہیں ہندوستانی سنیما اور ثقافت کی ایک مثالی شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان کی متنوع پرفارمنس نے نسلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ مختلف زبانوں پر محیط ان کے کام اور مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی ہرفن مولا طبیعت کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے ایک ’ایکس پوسٹ میں کہا؛

’’مشہور فلمی شخصیت بی سروجا دیوی جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انہیں ہندوستانی سنیما اور ثقافت کی ایک مثالی شخصیت  کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان کی متنوع اداکاری نے نسلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ مختلف زبانوں پر محیط اور متنوع موضوعات کا احاطہ کرنے والے ان کے کاموں نے ان کی ہمہ گیر فطرت کو اجاگر کیا۔ ان کے کنبے اور مداحوں کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘

 

 

 

************

 

ش ح۔ض ر۔ ج ا

 (U: 2728)


(Release ID: 2144525)