وزیراعظم کا دفتر
‘آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو’ سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کا اظہار تشکر
Posted On:
04 JUL 2025 10:45PM by PIB Delhi
نمسکار،
سب کو صبح بخیر،
صدر کرسٹین کانگالو جی،
وزیرِ اعظم کملا پرساد-بِسسیسر جی،
معزز مہمانوں،
میں دل کی گہرائیوں سے آپ، آپ کی حکومت اور آپ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ٹرینی ڈیڈاینڈ ٹوباگو کا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز، ‘‘آرڈر آف دی ری پبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو’’ سے نوازاہے۔
یہ اعزاز ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہری اور دائمی دوستی کی علامت ہے۔ میں اسے 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے ایک مشترکہ فخراور اعزاز کے طور پر قبول کرتا ہوں۔
دوستوں،
یہ اعزاز ایک غیر ملکی رہنما کو پہلی بار دیا جا رہا ہے، جو ہمارے خصوصی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ رشتہ ہماری مشترکہ تاریخ اور ثقافتی ورثے میں جَڑیں رکھتا ہے۔
وہ لوگ جو 180 سال قبل بھارت سے یہاں آئے تھے، انہوں نے ہماری دوستی کے رشتہ کی بنیاد رکھی۔ اگرچہ وہ خالی ہاتھ آئے تھے، مگر ان کے ذہن ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور تنوع سے مالا مال تھے۔ ان کے ذریعے بوئے گئے ہم آہنگی اور حسن نیت کے بیج اب ٹرینی ڈیڈ اور ٹوباگو کی ترقی اور خوشحالی کی صورت میں پھلے پھولے ہیں۔
یہ فخر کی بات ہے کہ بھارتی برادری نے آج تک ہماری مشترکہ روایات، ثقافت اور رسم و رواج کو محفوظ رکھا ہے۔ صدر کانگالو جی اور وزیرِ اعظم کملا جی اس کمیونٹی کے سب سے بڑے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ ہر قدم پر نظر آتا ہے۔
دوستوں،
صدر کانگالو کے آباؤ اجداد تمل نادو سے تعلق رکھتے تھے، جو سنت تھرووللور کی سرزمین ہے۔ ہزاروں سال پہلے، سنت تھرووللور نے کہا تھا:
पडई कुडी कूळ् अमईच्चु नट्परन् आरुम्
उडैयान् अरसरुळ् एरु
جس کا مطلب ہے : ایک مضبوط قوم میں چھ چیزیں ہونی چاہئیں: ایک بہادر فوج، وطن پرست شہری، وسائل، اچھے نمائندے، ایک مضبوط دفاع اور دوست ممالک جو ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں۔ ٹرینی ڈیڈ اینڈ ٹوباگو بھارت کے لیے ایسا ہی ایک دوست ملک ہے۔
ہمارے تعلقات میں کرکٹ کا جوش اور ٹرینی ڈیڈ کی مرچوں کا ذائقہ شامل ہے۔ جب کیلیپسو کے ساز اور طبلے کی آواز ملتی ہے، تو ہمارے رشتہ کی سرگم اور بھی زیادہ خوشبودار ہو جاتی ہے۔ ہماری دونوں ثقافتوں کے درمیان گہری ہم آہنگی ہمارے تعلقات کی بڑی طاقت ہے۔
دوستوں،
میں اس اعزاز کو ہمارے تعلقات کے لیے ایک ذمہ داری کے طور پر بھی دیکھتا ہوں۔ ایک قریبی اور قابل اعتماد شریک کی حیثیت سے، ہم نے ہمیشہ ٹرینی ڈیڈ اینڈ ٹوباگو کے عوام کے لیے مہارت کی ترقی اور صلاحیت سازی پر زور دیا ہے۔ بھارت کے لیے، ٹرینی ڈیڈ اینڈ ٹوباگو صرف کیری کوم میں ایک اہم پارٹنر نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم شراکت دار ہے۔
ہمارا تعاون پورے گلوبل ساؤتھ کے لیے بہت ضروری ہے۔ دو جاندار جمہوریتوں کے طور پر، ہم اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور انسانیت کے فائدے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
عزت مآب،
ایک بار پھر، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں اس اعزاز کے لیے آپ کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ پہچان ہمیں ہر میدان میں بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مزید تحریک دیتی رہے گی۔
بہت بہت شکریہ۔
تردید: یہ وزیرِ اعظم کے خطاب کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل خطاب ہندی میں دیا گیا تھا۔
*******
ش ح۔ ش ت۔م ش
U.NO.2518
(Release ID: 2142845)
Read this release in:
Punjabi
,
Bengali
,
Assamese
,
Telugu
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada