وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم ہند نے سین مارٹن یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی
Posted On:
06 JUL 2025 12:52AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ارجنٹینا کے سرکاری دورے کا آغاز ارجنٹینا کے بانیِٔ قوم جنرل جوسے دے سین مارٹن کو خراجِ عقیدت پیش کرکے کیا۔
وزیراعظم نے پلازہ سین مارٹن کا دورہ کیا اور سین مارٹن یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے جنرل جوسے دے سین مارٹن کی عظیم خدمات کو یاد کیا، جنہیں ارجنٹینا اور جنوبی امریکہ کے کئی دیگر ممالک کا محسن و نجات دہندہ مانا جاتا ہے۔ بھارت ان کی قربانیوں اور اُن اعلیٰ اقدار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جن کے وہ علمبردار تھے۔
نئی دہلی میں ان کے نام سے منسوب ایک سڑک آج بھی ان کی یاد دلاتی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کی ایک روشن علامت ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2495
(Release ID: 2142662)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam