وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 04 JUL 2025 11:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پورٹ آف اسپین کے ایوان صدر میں جمہوریہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی صدرعزت مآب کرسٹین کارلا کینگالو سے ملاقات کی۔ ملاقات گرمجوشی سے کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ان کی اور ان کے وفد کو دی گئی باوقار مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے تعریف کی اور ’آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘ سے نوازے جانے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اسے ہندوستان کے ایک ارب چالیس کروڑ عوام کے لیے اعزاز کے طور پر بیان کیا۔

وزیر اعظم نے اس سال پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ حاصل کرنے پر صدر کنگالو کو مبارکباد دی اور ان کی ممتاز عوامی خدمات کے لیے گہری تعریف کا اظہار کیا۔ صدر کنگالو نےبھارت کے لیے وزیر اعظم کی قیادت اور وژن کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات پر روشنی ڈالی، جو عوام سے عوام کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے گلوبل ساؤتھ پارٹنرشپ کو بڑھانے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اورکیری کوم کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے صدر کنگالو کوبھارت کے دورے کی دعوت دی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2483


(Release ID: 2142434) Visitor Counter : 2