نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا بیچ گیمز(کے آئی بی جی )کھیلوں کی انقلابی قوت کا مظہر، نئے باب کا اضافہ: وزیر اعظم نریندر مودی
مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ نے کھیلوں کا افتتاح کیا
کے آئی بی جی، دیو میں بھارت کی ہر قسم کے کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کا مظہر: ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ
Posted On:
20 MAY 2025 8:45AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے پیر کے روز کھیلوں کی ‘انقلابی قوت’ کو اجاگر کیا اور کہا کہ کھیلوں کی تاریخ میں کھیلو انڈیا بیچ گیمز ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو میں کھیلوں کے منتظمین اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو اپنے پیغام میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیچ گیم بھارت کے اسپورٹس کیلنڈر میں ایک نئی لہر بن کر ابھرنے والے ہیں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کھیلو انڈیا بیچ گیم کے لیے دیو کا انتخاب ‘‘انتہائی موزوں’’ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج، ریت اور پانی کا امتزاج جسمانی چیلنج کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے ساحلی ورثے کا جشن بھی مناتا ہے۔‘‘ وزیرِ اعظم نے مزید کہاکہ جب لہریں کناروں سے ٹکرائیں گی اور کھلاڑی مقابلہ کریں گےتو بھارت کھیلوں کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔’’


کھیلو انڈیا کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کے تحت پہلی بار منعقد ہونے والے بیچ گیم کا باقاعدہ افتتاح مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسُکھ م مانڈویہ نے پیر کے روز دیو میں واقع گھوگھلا بیچ پر ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا۔
کھیلو انڈیا بیچ گیمس کے لئے 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1,350 سے زائد کھلاڑی اکٹھا ہوئے ہیں۔ 24 مئی کو جب یہ کھیل ختم ہوں گے، تب تک کھلاڑی چھ اہم کھیلوں میں مقابلہ کر چکے ہوں گے ۔اور یہ کھیل فٹ بال، والی بال، سیپاک تاکرا، کبڈی، پنچک سِلات اور اوپن واٹر(سمندری ) تیراکی، ملکھمب اور رشہ کشی کا کھیل،دو غیر میڈل والےزمرے کے (کھیل) شامل ہوں گے۔ پیر کے روزصبح سویرے بیچ فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہاکہ ہمارے جیسے متنوع ملک میں کھیلوں کو ہمیشہ ایک منفرد طاقت حاصل رہی ہے جو ثقافتوں، خطوں اور زبانوں کو جوڑتی ہے۔ کھیلوں کی بھرپور توانائی تفریح سے آگے بڑھ کر ایک تبدیلی کی قوت بن چکی ہے، جو قومی فخر اور ہماری نوجوان نسل کی امنگوں کی علامت ہے۔ اسی تناظر میں کھیلو انڈیا بیچ گیمز کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
خوبصورتی سے ترتیب دی گئی افتتاحی تقریب میں بھارت کی شاندار ثقافتی تنوع کو روایتی رقص کی شکل میں پیش کیا گیا، جوکئی معزز شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جن میں دادر و نگر ہویلی اور دمّان و دیو اور لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر(منتظم ) جناب پرفُل پٹیل، پڈوچیری کے لیفٹننٹ گورنر جناب کےکیلاش ناتھن، اور جزائر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی شامل تھے ۔
ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ نے کہاکہ آج ہم صرف ایک کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح نہیں کر رہے بلکہ بھارت کے پہلے بیچ اسپورٹس انقلاب کا آغاز کر رہے ہیں! میرا یقین ہے کہ جہاں لہریں ہوں، وہاں جوش ہونا چاہیے؛ جہاں ریت ہو، وہاں جذبے کی آگ ہونی چاہیے ۔ اور کھیلو انڈیا بیچ گیمز نے آج ہم سب کے دلوں میں یہ آگ روشن کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت کے تحت، ہم تقریبات کو محض رسمی طور پر منعقد نہیں کرتے ۔ ہم ایک مشن پر ہیں۔ اور یہ مشن کھیلوں کو روزگار سے جوڑتا ہے۔ ایک وِکست بھارت کے لیے، کھیلو انڈیا نوجوانوں کو ان کے خوابوں تک پہنچانے کا یقینی راستہ ہے۔
ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ نے، وزیر اعظم مودی کی طرح اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت نے کھیلوں کے نظام کو فروغ دینے کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، بہتر تربیتی سہولیات اور کھلاڑیوں کے لیے معاون اقدامات جیسے کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے کھیلوں کا اضافہ ملکی کھیلوں کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دینے کا ایک ذریعہ ہے کہ بھارت کسی بھی سطح کے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ نے کہا کہ کھیلوانڈیا بیچ گیمز کو ‘‘معمولی’’ معاملہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ ‘‘بیچ والی بال جیسے کھیل نوجوانوں کو نہ صرف مشغلہ کے طور پر پسند آتے ہیں بلکہ یہ انہیں کیریئر کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستان کے ساحلوں پر اتنی بڑی سطح پر مقابلہ جاتی کھیل منعقد کیے جا رہے ہیں۔’’

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ بھارت ایک فٹنس کے بارے میں باشعور قوم بنتا جا رہا ہے اور کھیلوں کی ثقافت ‘‘نیا معمول’’ بن گیاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مضبوط عزم موجود ہے۔
کھیلوں انڈیا بیچ گیمز ۲۰۲۵ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے:
https://beach.kheloindia.gov.in
کھیلوں انڈیا بیچ گیمز ۲۰۲۵ میڈل ٹیلی کے لیے:
https://beach.kheloindia.gov.in/medal-tally
کھیلو انڈیا بیچ گیمز
یہ کھیلو انڈیا کے تحت منعقد ہونے والا پہلا بیچ گیمزہے۔ یہ کھیل 19 مئی سے 24 مئی 2025 تک دیو، یونین ٹیریٹری آف دادرا اور نگر ہویلی اور دمّان و دیو میں منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ اقدام کھیلو انڈیا اسکیم کے کھیلوں کی مسابقت اور ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے تحت ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد ساحلی کھیلوں کو فروغ دینا اور بیچ گیمز کی رسائی اور مقبولیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس ایڈیشن میں چھ میڈل کھیل بیچ فٹبال، بیچ والی بال، بیچ سپیک تاکرا، بیچ کبڈی، پنچک سلات اور اوپن واٹر (سمندری)تیراکی شامل ہیں اور دو غیر میڈل والے زمرےکے کھیل ملکھمب اور رشہ کشی کا کھیل بھی شامل کیے گئے ہیں ۔
***
ش ح۔ ش آ۔م ر
Uno-919
(Release ID: 2129799)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam