وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نےقابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
21 APR 2025 2:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے انہیں ہمدردی ،انکساری اور روحانی حوصلہ مندی کی کرن قرار دیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔ دکھ اور یاد آوری کی اس گھڑی میں عالمی کیتھولک برادری سے میری دلی تعزیت ۔پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے لاکھوں افراد ہمدردی ، انکساری اور روحانی حوصلہ مندی کی کرن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔چھوٹی عمر سے ہی انہوں نے خود کو عیسیٰ مسیح کے نظریات کو عمل میں اتارنےکےلیے وقف کر دیا تھا ۔انہوں نے انتہائی لگن اور اخلاص سے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کی انہوں نے مصیبت زدہ اورمصائب کے شکار افراد میں امید کی شمع روشن کی ۔
میں ان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو شوق سے یاد کرتا ہوں اور میں شمولیت پر مبنی اور ہمہ جہت ترقی کے ان کے عزم سے بہت متاثر ہواتھا۔ ہندوستانی عوام کے تئیں ان کا پیار ہمیشہ باقی رہے گا۔ ان کی روح کو ابدی سکون حاصل ہو ۔’’
******
ش ح۔ م ح ۔م ر
U. No-82
(Release ID: 2123150)
Visitor Counter : 23
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Nepali
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam