وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم آج  گجرات کے گیر میں سفاری پر گئے


وزیر اعظم نے  پچھلے کئی سالوں میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافہ کو یقینی بنانے والی اجتماعی کوششوں کو سراہا

Posted On: 03 MAR 2025 12:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج گیر، گجرات میں ایک سفاری پر گئے، جو عظیم الشان ایشیائی شیر کے گھر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ان اجتماعی کوششوں کو سراہا جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافہ کو یقینی بنایا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:۔

‘‘آج صبح، #جنگلاتی حیات کے عالمی دن کے موقع پر، میں گیِر میں ایک سفاری پر گیا، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، گیِر ایشیائی ببرشیروں کے گھر کے طورپر جاناتا جاتا ہے۔ گیِر آنا اس کام کی بہت سی یادیں بھی تازہ کرتا ہے جو ہم نے اجتماعی طور پر کیا تھا جب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ پچھلے کئی سالوں میں، اجتماعی کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایشیائی ببرشیروں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایشیائی ببرشیر کے مسکن کے تحفظ میں قبائلی برادریوں اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کا کردار بھی اتنا ہی قابل تعریف ہے۔’’

گر سے کچھ اور جھلکیاں یہ ہیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ مستقبل میں گر کا دورہ کریں۔

 

"گر میں شیر اور شیرنی! آج صبح کچھ فوٹوگرافی میں میرا ہاتھ آزمایا۔

************

ش ح۔ ام ۔ رب

 (U:7746


(Release ID: 2107714) Visitor Counter : 63