وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 18 NOV 2024 9:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف  لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر  عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات  کو واضح کیاکہ  ہندوستان کی جی 20 صدارت  میں دیا گیا ‘‘ایک  کرہ ارض  ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔

بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے دس  برسوں میں250 ملین لوگوں کو غربت سے باہر نکالا ہے اور ملک میں800 ملین لوگوں کو مفت اناج تقسیم کر رہا ہے ۔ غذائی تحفظ سے نمٹنے میں ہندوستان کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ‘ بنیاد کی طرف واپسی  اور مستقبل کی طرف پیش قدمی’ پر مبنی اس کے نقطہ نظر کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں مزید وضاحت کی ۔

وزیر اعظم نے افریقہ اور دیگر جگہوں پر غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کے لیے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی نمایاں کیا ۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کا خیرمقدم کیا ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی جنوب جاری تنازعات سے پیدا ہونے والے خوراک ، ایندھن اور کھاد کے بحرانوں سے شدید متاثر ہوا ہے اور اس لیے ان کے خدشات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے ۔
وزیر اعظم  کے مکمل خطاب کو یہاں دیکھا جا سکتا  ہے 

 

****

ش ح۔ ف ا ۔ ش ب ن

U-No.2619


(Release ID: 2074520) Visitor Counter : 18