وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان کے وزیر اعظم سے بات کی
دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے میتسوتاکیس کے دورہ ہندوستان کے بعد دو طرفہ تجارت، دفاع، جہاز رانی اور روابط میں پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نے آئی ایم ای ای سی سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
02 NOV 2024 8:22AM by PIB Delhi
یونان کے وزیر اعظم عز ت مآب کریاکوس میتسوتاکیس کا وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کال موصول ہوا۔
انہوں نے بھارت میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم جناب مودی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات میں تیز پیش رفت کی تعریف کی اور ہندوستان-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے تجارت، دفاع، جہاز رانی اور کنیکٹیویٹی سمیت باہمی دلچسپی کے کئی دوطرفہ تعاون کے متعدد شعبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس سال کے اوائل میں وزیر اعظم میتسوتاکیس کے دورہ ٔہندوستان کے بعددونوں رہنماؤں نےآئی ایم ای ای سی اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت سمیت دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
********
ش ح۔ ش ا ر۔ ج
Uno-2021
(Release ID: 2070276)
Visitor Counter : 37
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam