وزیراعظم کا دفتر
پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے نے بھگوان بدھ کے نظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کاجذبہ پیدا کردیا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
24 OCT 2024 10:43AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے بھگوان بدھ کےنظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ جناب مودی نے کولمبو میں آئی سی سی آر کے زیر اہتمام ’کلاسیکی زبان کے طور پر پالی‘پرپینل مباحثے میں حصہ لینے والے مختلف ملکوں کے اسکالرزاور بھشکوؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
سری لنکا میں ہندوستان کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:
’’خوشی ہے کہ پالی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے نے بھگوان بدھ کے نظریات پر یقین رکھنے والوں میں خوشی کا جذبہ پیدا کیا ہے ۔ مختلف ملکوں کے اسکالرز اور بھشکوؤں کا مشکور ہوں، جنہوں نے کولمبو میں اس پروگرام میں حصہ لیا۔‘‘
************
ش ح۔ف ا۔ ج ا
(U: 1659)
(Release ID: 2067593)
Visitor Counter : 36
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam