وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے لاؤ پی ڈی آر کے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 11 OCT 2024 1:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نےآج  وینٹین میں لاؤ پیپلز ریولشنری پارٹی(ایل پی آر پی)کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور لاؤ پی ڈی آر کے صدر عزت مآب تھونگ لانگ سیسولتھ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے آسیان چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے لیے صدر سیسولتھ کو مبارکبادپیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور قریبی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نےاس بات کو بھی اجاگر  کیا کہ ہندوستان-لاؤس عصری شراکت داری قدیم تہذیبی رشتوں میں گہرائی سےمنسلک ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری، ورثے کی بحالی اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 2024 میں ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے 10سال مکمل ہو رہے ہیں، وزیر اعظم نے لاؤس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید رفتار دینے میں اپنی نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئی نالندہ یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ مواقع کے ذریعے عوام سے عوام کےمابین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدر سیسولتھ نےطوفان یاگی کی وجہ سے آئے سیلاب کے تناظر میں لاؤ پی ڈی آر کے لیے ہندوستان کی انسانی  ہمدردی پر مبنی امداد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاؤس کی جانب سے سے دی گئی حمایت کے لیے صدر سیسولتھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

*********************

 

(ش ح۔   م ع ن۔ ن م)

UR-1154



(Release ID: 2064156) Visitor Counter : 29