وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے  اس بات پر بے حد فخر اور خوشی کا اظہار کیا کہ  ہندوستانی پیرا اولمپک دستے نے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے

Posted On: 04 SEP 2024 4:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر  بے حد فخر اور مسرت کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستانی پیرا اولمپک دستے نے کسی بھی پیرالمپکس میں ہمارے ملک کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں کی لگن اور جذبے کی تعریف کی اور ہر کھلاڑی کو ان کی نمایاں کامیابیوں کے لیے مبارکباد دی۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ہندوستان کو فخر اور خوشی ہے!

ہمارے ناقابل یقین پیرا اولمپک دستے نے کسی بھی پیرالمپکس میں ہمارے ملک کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی لگن، جذبہ اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر ایک کھلاڑی کو مبارکباد۔

#Cheer4Bharat‘‘

************

 

ش ح۔ف خ

 (U: 10541)



(Release ID: 2051798) Visitor Counter : 30