ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت ملک بھر میں 52 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے گئے


اس مہم کا آغاز وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کیا تھا

Posted On: 03 SEP 2024 9:50AM by PIB Delhi

ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندر یادو نے آج ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ ملک نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت درخت لگانے میں ایک سنگ میل حاصل کیا ہے اور بتایا کہ اس مہم کے تحت پورے ہندوستان میں 52 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے05.06.2024 کوعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا تھا۔ مہم کے لیے اپنی واضح کال میں، وزیر اعظم نے ہر ایک پر زور دیا تھا کہ وہ اس پہل کے ذریعے ایک بہتر کرہ ارض اور پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

پچھلی ریلیز کی کاپی:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2022815

 

 

********

 

 

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10472)


(Release ID: 2051159) Visitor Counter : 49