وزیراعظم کا دفتر

 سال 2024 پیرس پیرالمپکس: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پریتی پال کو دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 02 SEP 2024 12:01AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ پریتی پال کو جاری 2024 پیرس پیرالمپکس میں دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

23 سالہ  کھلاڑی نے خواتین کے 200 میٹر ٹی 35مقابلہ  میں کانسہ کا تمغہ جیتا، پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر  پوسٹ کیا۔

’’پریتی پال کی ایک تاریخی کامیابی، جیسا کہ انہوں نے #Paralympics2024 کے اس  ایڈیشن میں خواتین کے 200میٹر ٹی 35 مقابلے میں کانسی کے ساتھ اپنا دوسرا تمغہ جیتا ہے! وہ ہندوستان کے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ان  کی لگن واقعی قابل ذکر ہے۔

#Cheer4Bharat‘‘

*****

ش ح۔ف ا ۔ رب

U:10420



(Release ID: 2050743) Visitor Counter : 29