وزیراعظم کا دفتر
لکھ پتی دیدی پروگرام نے خواتین کی تعلیمی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی بااختیاریت کو یقینی بنایا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
29 AUG 2024 3:13PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعتراف کیا ہے کہ لکھ پتی دیدی اپنی مددآپ کرنے والے گروپوں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنی شراکت داری کو یقینی بنا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے گزشتہ 10 برسوں سے بے مثال کام کئے جارہے ہیں تاکہ ملک میں خواتین آگے بڑھ سکیں، خوشحال ہو سکیں اور ترقی کی نئی جہتیں قائم کر سکیں۔
مرکزی وزیر برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ایکس پر ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے دفتر نے لکھا:
‘‘مرکزی وزیر جناب @ ChouhanShivraj جی لکھتے ہیں کہ لکھ پتی دیدیاں اپنی مددآپ کرنےوالے گروپوں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنی شراکت داری کو یقینی بنا رہی ہیں۔ گزشتہ 10 برسوں سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بے مثال کام کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں خواتین آگے بڑھیں، ترقی و خوشحالی کی منزلیں طے کر سکیں۔ خواتین کی تعلیمی، سماجی، معاشی اور سیاسی بااختیاریت کو یقینی بنایا گیا ہے’’۔
********
ش ح۔ ج ق ۔ف ر
(U: 10311)
(Release ID: 2049752)
Visitor Counter : 45
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam