وزیراعظم کا دفتر
جاپان کی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات
Posted On:
19 AUG 2024 9:53PM by PIB Delhi
جاپان کی وزیر خارجہ محترمہ کامیکاوا یوکو اور وزیر دفاع جناب کیہارا مینورو نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے تیسری بھارت - جاپان 2+2 خارجہ اور دفاعی وزارتی میٹنگ سے پہلے دونوں کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران ہندوستان-جاپان دفاعی اور سیکورٹی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’تیسری ہندوستان-جاپان 2+2 خارجہ اور دفاعی وزارتی میٹنگ سے قبل جاپانی وزیر خارجہ @Kamikawa_Yoko اور وزیر دفاع @kihara_minoru سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان-جاپان دفاعی اور سیکورٹی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ہند-بحرالکاہل اور اس سے آگے امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں ہندوستان-جاپان شراکت داری کے کردار کی توثیق کرتاہوں ۔‘‘
**************
ش ح ۔ ف ا۔م ش
U. No.10008
(Release ID: 2046869)
Visitor Counter : 35
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam