وزارت خزانہ

منظور کیے گئے پیٹنٹس کی تعداد مالی سال 2023-24 میں ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی


تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس مالی سال 2023-24 میں 1.25 لاکھ سے تجاوز کرگئے

ٹائر -2 اورٹائر-3 شہروں میں 45 فیصد اسٹارٹ اپس

انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) ہندوستانی صنعت میں سائنسی تحقیق میں رہنمائی کرے گا، سروے میں یہ بات کہی گئی ہے

Posted On: 22 JUL 2024 2:33PM by PIB Delhi

پیٹنٹ اور اسٹارٹ اپس میں تیزی سے اضافہ ملک میں  معلومات اور اختراع  پر مبنی اقتصادی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ 2023-24 کے اقتصادی سروے کو آج خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جو ایک جامع اختراع پر مبنی صنعتی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک مضبوط نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں صنعتی تحقیق اور ترقی میں پیش رفت ہوئی ہے جو کہ عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندوستان کی مسلسل بہتری سے ظاہر ہے۔ انڈیکس کے گھریلو مارکیٹ پیمانے کے اشاریے میں ہندوستان عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ منظور کیے گئے پیٹنٹ کی تعداد 2014-15میں5,978 سے 17گنا بڑھ کر 2023-24 میں 1,03,057 ہوگئی۔ سروے میں اس بات  کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ رجسٹرڈ ڈیزائن 2014-15 میں 7,147 سے بڑھ کر 2023-24 میں 30,672 ہو گئی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کا مقصد 2023سے 2028 کے دوران  50,000 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) قائم کرنے کا ہے، جو ایک اعلی ادارے کے طور پر کام کرے گا ،جو ہندوستانی صنعت میں سائنسی تحقیق کے لیے اعلیٰ سطحی کلیدی سمت فراہم کرے گا۔

ہندوستان کے درخشاں اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو اجاگر کرتے ہوئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 45 فیصد سے زیادہ اسٹارٹ اپس ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے طور پر ابھرے ہیں اور ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کی تعداد 2016 میں 300 سے بڑھ کر مارچ 2024 تک 1.25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہےاور سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 13,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ متنوع موضوعات جیسے مصنوعی ذہانت، چیزوں کا انٹرنیٹ، روبوٹکس اور نینو ٹیکنالوجی میں کام کر رہے ہیں۔ اقتصادی سروے میں اس بات کا بھی  ذکر کیا گیا ہے کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس  مارچ2016 سے مارچ 2024 تک 12,000 سے زیادہ پیٹنٹ کی درخواستیں دائر کرنے کے ساتھ ملک میں اختراعات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سروے کے مطابق 135 متبادل سرمایہ کاری فنڈز نے مالی سال 2024 کے آخر تک اسٹارٹ اپس میں18,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ بھارت اسٹارٹ اپ نالج ایکسیس رجسٹری اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں متنوع شراکت داروں کو اکٹھا کر رہی ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح  ا۔ت ع۔

U-8530



(Release ID: 2035051) Visitor Counter : 10