وزارتِ تعلیم

ڈاکٹر سبھاس سرکار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے منفرد مکالماتی پروگرام - پریکشا پہ چرچا 2024 پر پریس کانفرنس کی


ساتویں ایڈیشن کے لیے مائی -گو وپورٹل پر 2.26 کروڑ ریکارڈ رجسٹریشن  : ڈاکٹر سبھاس سرکار

Posted On: 28 JAN 2024 7:00PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تعلیم  ڈاکٹر سبھاس سرکار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے منفرد مکالماتی  پروگرام - پریکشا پہ چرچا(پی پی سی) کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی جس میں زندگی کو  ایک تہوار کے طور پر منانے  نیز امتحانات سے پیدا ہونے والے تناؤ پر قابو پانے کے لئے  ملک اور بیرون ملک کے طلباء، والدین، اساتذہ   نے ان کے ساتھ  بات چیت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر سرکار نے کہا کہ اس پروگرام کا انعقاد پچھلے چھ سالوں سے  اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ، وزارت تعلیم کامیابی سے کررہا ہے۔ پریکشا پہ چرچا  کے پہلے تین ایڈیشن نئی دہلی میں ٹاؤن ہال مکالماتی فارمیٹ میں منعقد ہوئے۔ کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے، چوتھا ایڈیشن دوردرشن اور تمام بڑے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے پروگرام کی شکل میں آن لائن منعقد ہوا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پریکشا پہ چرچا کا پانچواں اور چھٹا ایڈیشن دوبارہ ٹالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ٹاؤن ہال فارمیٹ میں منعقد ہوا۔ تقریباً 31.24 لاکھ طلباء، 5.60 لاکھ اساتذہ اور 1.95 لاکھ والدین نے پچھلے سال (2023) کے مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پریکشا پہ چرچا کے 7ویں ایڈیشن نے مائی گوو پورٹل پر بڑے پیمانے پر 2.26 کروڑ رجسٹریشن ریکارڈ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک بھر کے طلباء میں وسیع جوش و خروش کا مظاہرہ ہوتاہے، جو اس مخصوص پروگرام میں شرکت کرنے اور وزیر اعظم سے بات چیت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ڈاکٹر سرکار نے کہا کہ اس سال پریکشا پہ چرچا 29 جنوری 2024 کو صبح 11 بجے سے ایک ٹاؤن ہال فارمیٹ میں بھارت منڈپم، آئی ٹی پی او، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں تقریباً 3000 شرکاء وزیراعظم سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے ہر ایک سے دو طلباء اور ایک استاد اور کلا اُتسو کے فاتحین کو اصل پروگرام کے لیے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں  (ای ایم آر ایس) کے سینکڑوں طلباء قیام کے بعد پہلی بار اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے مائی گوو پورٹل پر 11 دسمبر 2023 سے 12 جنوری 2024 کے درمیان کلاس 6 سے 12 ویں جماعت کے طلباء، اساتذہ اور والدین کے لیے آن لائن  کثیر متبادل والے سوالات (ایم سی کیو) مقابلہ منعقد کیا گیا۔ شرکاء کا انتخاب مائی گوو پورٹل پر ان کے سوالات کے جوابات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ انہیں ایک خصوصی پریکشا پہ چرچا کٹ پیش کی جائے گی جس میں ہندی اور انگریزی میں وزیراعظم کی تحریر کردہ کتاب ایگزام واریرز  اور ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریکشا پہ چرچا نوجوانوں کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک بڑی تحریک – ’ایگزام واریئر‘  کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے چلتی ہے تاکہ طلباء، والدین، اساتذہ اور معاشرے کو ایک ایسے ماحول کو پروان چڑھایا جا سکے جہاں ہر بچے کی منفرد شناخت کو یقینی بنایا جاسکے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے مکمل طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اصل پروگرام کے  پیش خیمہ کے طور پر، 12 جنوری 2024 سے شروع ہونے والے، یعنی یوتھ ڈے، 23 جنوری 2024 تک، اسکول کی سطح پر ایک گلدستے کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکھنے کی خوشگوار سرگرمیاں میراتھن دوڑ، موسیقی کا مقابلہ، میم مقابلہ، نکڑ ناٹک، طالب علم-اینکر-طالب علم-مہمان مباحث وغیرہ شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 23 ​​جنوری 2024 کو ملک بھر کے 774 اضلاع میں 657 کیندریہ ودیالیوں اور 122 نوودیا ودیالیوں (این وی ایس) میں ملک گیر پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ 60 ہزار سے زیادہ طلباء نے اس بڑے پروگرام میں حصہ لیا، جس کا موضوع  ایگزام واریئرز  کتاب کے امتحانی منتروں کے ارد گرد تھا، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تحریر کی ہے۔ پینٹنگ مقابلے میں طلباء اور اساتذہ نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

************

 

ش ح۔  م ع  ۔ م  ص

 (U: 7806  )

                



(Release ID: 2028523) Visitor Counter : 15