وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دشاسوامیدھ گھاٹ، وارانسی، اتر پردیش میں گنگا پوجن کیا

Posted On: 18 JUN 2024 9:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی کے دشاسوامیدھ گھاٹ پر گنگا پوجن کیا۔ انہوں نے گنگا آرتی بھی دیکھی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’کاشی میں ماں گنگا کے کنارے سے براہ راست  140 کروڑ ہندوستانیوں کے امن، خوشحالی اور بھلائی کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘

"کاشی میں گنگا آرتی کا مشاہدہ کرنا ایک مسحور کن تجربہ ہے۔ مقدس گنگا کی خوبصورتی، چاروں طرف ضیا باری اور عقیدت اسے خاص بناتی ہے۔

********

 ش ح۔س ب  - ج

UNO-7561


(Release ID: 2026415) Visitor Counter : 61