بھارتی چناؤ کمیشن

کُل ووٹنگ- ساتویں مرحلے کے لیے رات 11:45 بجے تک 61.63 فیصد

Posted On: 02 JUN 2024 12:08AM by PIB Delhi

عام انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لیے ہوئی ووٹنگ میں رات 11:45 بجے تک مجموعی ووٹنگ تقریباً 61.63 فیصد درج کی گئی۔ جیسے جیسے پولنگ پارٹیز واپس لوٹتے رہیں گے، ان اعداد و شمار کو فیلڈ کی سطح کے افسران کے ذریعہ تاحال بنایا جاتا رہے گا اور یہ پہلے کے مراحل کی طرح ہی وی ٹی آر ایپ پر لوک سبھا حلقے کے لحاظ سے (متعلقہ اسمبلی حلقے کے ساتھ) براہِ راست دستیاب ہوگا۔

ریاست  کے لحاظ سے رات 11:45 بجے  تک کُل تخمینی ووٹنگ سے متعلق تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب کی تعداد

تقریباً مجموعی ووٹنگ

1

بہار

8

51.92

2

چنڈی گڑھ

1

67.9

3

ہماچل پردیش

4

69.67

4

جھارکھنڈ

3

70.66

5

اُڈیشہ

6

70.67

6

پنجاب

13

58.33

7

اترپردیش

13

55.59

8

مغربی بنگال

9

73.36

مذکورہ بالا 8 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

57

61.63

یہاں دکھائے گئے اعداد و شمار فیلڈ افسران کے ذریعہ سسٹم میں پُر کی جا رہی معلومات کے مطابق ہے۔ یہ ایک تخمینی رجحان ہے، کیونکہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں (پی ایس) سے اعداد و شمار حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے اور اس رجحان میں پوسٹل بیلٹ شامل نہیں ہے۔ ہر ایک پولنگ اسٹیشن کے لیے درج کیے گئے ووٹوں کی حتمی حقیقی تفصیلات ووٹنگ کے اختتام پر تمام پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ فارم 17 سی میں ساجھا کی جاتی ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7131



(Release ID: 2022502) Visitor Counter : 51