بھارتی چناؤ کمیشن

لوک سبھا انتخابات 2024 کا ساتواں اور آخری مرحلہ کل


دنیا کا سب سے بڑا پولنگ عمل اپنے اختتامی مراحل میں

اڈیشہ میں 42 اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ لوک سبھا کی 57سیٹوں کے انتخابات کی تیاریاں مکمل

دس کروڑ 6 لاکھ رائے دہندگان، 1.09 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشن، 8 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

ووٹوں کی گنتی منگل کو کی جائے گی

Posted On: 31 MAY 2024 1:30PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا کل لوک سبھا انتخابات کے مرحلہ 7 کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے، جو کہ انتخابات کا آخری مرحلہ بھی ہے۔ بہار، چندی گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ، پنجاب، اتر پردیش اور مغربی بنگال سمیت 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 57  لوک سبھا حلقوں  کے لئے پولنگ منعقد ہوگی ۔ اڈیشہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے بقیہ 42  اسمبلی حلقوں کے لیے بھی پولنگ ایک ساتھ ہوگی۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے پولنگ عمل کی شاندار تکمیل ہو گی، جو پچھلے مہینے کی 19 تاریخ کو شروع ہوئی تھی اور اس میں پہلے ہی 6 مرحلوں اور 486 لوک سبھا سیٹوں کا احاطہ کیا گیا جا چکا ہے۔  28 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 486 پارلیمانی حلقوں کے لیے پولنگ خوش اسلوبی کے ساتھ اور پرامن طریقے سے مکمل ہو گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

پولنگ پارٹیوں کو مشینوں اور پولنگ سے متعلق ساز وسامان کے ساتھ ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے  روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ووٹرز کے استقبال کے لیے تیار ہیں، ان سہولیات میں وافر سایہ، پینے کے پانی، ریمپ اور بیت الخلاء شامل ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پولنگ کا عمل آرام دہ اور محفوظ ماحول میں ہو۔ متعلقہ سی ای اوز اور ریاستی مشینری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی گرم موسم یا بارش کے بار ے میں پیش گوئی کی گئی ہو ، اس کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

گرم موسم کے باوجود گزشتہ مراحل میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گزشتہ دو مرحلوں میں خواتین  رائے دہندگان کی تعداد مرد رائے دہندگان سے  زیادہ درج کی گئی ہے ۔ کمیشن نے رائے دہندگان  پر زور دیا ہے کہ وہ  زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر آئیں اور ذمہ داری اور فخر کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

 

 مرحلہ- 7 حقائق:

  1. عام انتخابات 2024 کے مرحلہ 7 کے لیے 8 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 57  پارلیمانی حلقوں (جنرل- 41؛ درج فہرست قبائل - 03؛ درج فہرست ذات - 13) کے لیے  پولنگ یکم جون 2024 کو ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی  اور پولنگ کے بند ہونے کے اوقات  پارلیمانی حلقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
  2. اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے 42  اسمبلی حلقوں  (جنرل-27؛ درج فہرست قبائل- 06؛ درج فہرست ذات -09) میں بھی ایک ساتھ ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  3. تقریباً 10.9 لاکھ پولنگ اہلکار 1.09 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر 10.06 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کا استقبال کریں گے۔
  4. 10.06 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کے اہل ہیں۔ ان میں 5.24 کروڑ مرد 4.82 کروڑ خواتین اور 3574 مخنث افراد شامل ہیں۔
  5. 85 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرس  اور پی ڈبلیو ڈی  ووٹروں کے لیے اختیاری ہوم ووٹنگ کی سہولت  دستیاب ہے۔
  6. پولنگ اور سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے کے لیے 13 خصوصی ٹرینیں اور 8 ہیلی کاپٹر (ہماچل پردیش کے لیے) تعینات کیے گئے  ہیں ۔
  7. 172 مبصرین (64 جنرل مبصرین، 32 پولیس مبصرین، 76 اخراجات سے متعلق مبصرین) پولنگ سے کچھ دن پہلے ہی اپنے حلقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وہ کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرتے ہیں، تاکہ پوری طرح سے چوکسی برتی جاسکے۔ اس کے علاوہ ، بعض ریاستوں میں خصوصی مبصرین کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
  8. کُل 2707  فلائنگ اسکواڈز، 2799 اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں، 1080 سرویلنس ٹیمیں اور 560 ویڈیو ویونگ ٹیمیں چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں، تاکہ ووٹرز کو کسی بھی طرح  راغب کرنے یا ڈرانے دھمکانے کے معاملے سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا سکے۔
  9. کل 201 بین الاقوامی سرحدی چیک پوسٹیں اور 906 بین ریاستی سرحدی چیک پوسٹیں، شراب، منشیات، نقدی اور مفت کے کسی بھی غیر قانونی بہاؤ پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سمندری اور فضائی راستوں پر بھی سخت نگرانی رکھی گئی ہے۔
  10. پانی، شیڈ، بیت الخلا، ریمپ، رضاکار، وہیل چیئرز اور بجلی جیسی یقینی کم سے کم سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر ووٹر بشمول بزرگ اور معذور افراد آسانی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
  11. ووٹر انفارمیشن سلپس تمام رجسٹرڈ ووٹرز کو تقسیم کر دی گئی ہیں۔ یہ پرچیاں ایک سہولت کاری کے اقدام کے طور پر کام کرتی ہیں اور کمیشن کی طرف سے آنے اور ووٹ ڈالنے کی دعوت کے طور پر بھی۔ لیکن ووٹ ڈالنے کے لیے یہ ضروری نہیں ہیں۔
  12. ووٹر اس لنک https://electoralsearch.eci.gov.in/  کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات اور پولنگ کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔
  13. کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر شناخت کی تصدیق کے لیے ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کے علاوہ 12 متبادل دستاویزات بھی فراہم کیے ہیں۔ اگر کوئی ووٹر، ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ہے تو ان میں سے کوئی بھی دستاویز دکھا کر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔ متبادل شناختی دستاویزات کے لیے ای سی آئی آرڈر کے لنک: https://tinyurl.com/43thfhm9 پر ملاحظہ کر سکتے ہیں
  14. مرحلہ 6 کے لیے پارلیمانی حلقے کے لحاظ سے ووٹرز کو پریس نوٹ نمبر 109 مورخہ 28 مئی 2024 کے ذریعے جاری کیا گیا۔ https://tinyurl.com/2zxn25st
  15. لوک سبھا 2019 کے عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کا ڈیٹا درج ذیل لنکس پر دستیاب ہے: https://old.eci.gov.in/files/file/13579-13-pc-wise-voters-turn-out/
  16. ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ ہر مرحلے کے لیے مجموعی طور پر تقریباً ٹرن آؤٹ لائیو دکھاتی ہے۔ غور طلب ہے کہ مرحلہ وار / ریاست وار/ اسمبلی حلقے وار / پارلیمانی حلقہ وار تخمینی ٹرن آؤٹ ڈیٹا ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر دو گھنٹے کی بنیاد پر پولنگ کے دن شام 7 بجے تک دستیاب ہوتا ہے، جس کے بعد پولنگ پارٹیوں کی آمد پر اسے مسلسل تازہ ترین بنایا جاتا ہے۔
  17. ووٹر ٹرن آؤٹ کے رجحانات-  مرحلہ وار، ریاست وار، پارلیمانی حلقہ وار (اس پی سی کے اندر اسمبلی حلقوں کے ٹرن آؤٹ کے ساتھ) ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر مسلسل دیکھے جا سکتے ہیں، جسے نیچے دیے گئے لنکس سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:

Android:https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.eci.pollturnout&hl=en_IN&pli=1

iOS: https://apps.apple.com/in/app/voter-turnout-app/id1536366882

****************

5U.No:710

ش ح۔ع م۔ق ر



(Release ID: 2022281) Visitor Counter : 78