وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران  انجام پانے والے مفاہمت ناموں کی فہرست

Posted On: 22 MAR 2024 3:10PM by PIB Delhi

نمبر شمار

ایم او یوز/معاہدے/عملی منصوبہ کی فہرست

تفصیل

بھوٹان کی طرف سے نمائندہ

ہندوستان کی طرف سے نمائندہ

1

بھارت ٍسے بھوٹان کو پیٹرولیم، تیل، چکنا کرنے والے مادوں(پی اویل) اور متعلقہ مصنوعات کی عام فراہمی سے  متعلق مفاہمت نامہ

اس مفاہمت نامے میں پٹرولیم، تیل، چکنا کرنے والے مادوں سے متعلق مختلف مصنوعات کی فہرست  شامل ہے ہے۔ حکومت ہند ان کو بھوٹان پہنچانے کے لئے مناسب اقدامات کرے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ   داخلی/خارجی راستوں کے ذریعے تیار کئے گئے ہیں ۔

محترمہ تاشی وانگمو، بھوٹان حکومت میں تجارت  وصنعت اور روز گار کی وزارت میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

2

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(بی ایف ڈی اے) کے کنٹرول پر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی) کو تسلیم کرنے سے متعلق ایک معاہدہ

اس  معاہ کے تحت  ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تجارت  کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ کاروبار کرنے میں آسانی  اور متعلقہ ضوابط پر عمل کرنے کے لئے  لاگت کی سطح  کو کم کرکے  اس شعبے میں  خصوصی  اقدامات کئے جائیں گے۔ بی ایف ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ برآمدی سرٹیفکٹ  کو ایف ایس ایس اے آئی کے لئے  قابل قبول بنانے کی خاطر  خصوصی اقدامات  کئے گئے ہیں۔

مسٹر پیمبا وانگچک،

بھوٹان حکومت میں صحت کی وزارت میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

3

سرمایہ کاری ، مؤثرتوانائی اور توانائی کے تحفظ پر تعاون کے لئے مفاہمت نے پر  دستخط کئے گئے

اس مفاہمت نامے کا مقصد گھریلو شعبے کے لئے سستی توانائی کو یقینی بنانے میں بھوٹان کے لئے ہندوستان کی مدد ہے۔ اس مخصوص شعبے میں ہندوستان کے تجربے  سے خصوصی فائدہ اٹھایا جائے گا۔

جناب کرما شیرنگ،

بھوٹان حکومت میں اقتصادی اور  قدرتی وسائل کی وزارت میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

4

کھیلوں اور نوجوانوں سے متعلق شعبوں میں تعاون پر مفاہمت نامہ

 اس مفاہمت نامے کے تحت  ہندوستان اور بھوٹان کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ  دینے کی مجموعی  کوشش  کی جائے گی۔ اس وجہ سے دونوں ممالک  کے کھیلوں کے پروگراموں کی تنظیم  کے ذریعہ متعلقہ  سرگرمیوں  کی  حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

محترمہ پیما چوڈن،

امور خارجہ اور بیرون تجارت کی وزارت میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

5

حوالہ معیار، فارماکوپیا، ویجلینس اور دواؤں کی مصنوعات کی جانچ سے متعلق تعاون پر مفاہمت نامے

 اس مفاہمت نامے کے تحت  ادویات کے معیار کو چانچنے کے لئے خصوصی نگرانی کے وسائل بھی  موجود ہوں گے، ایم او یو کا مقصد دونوں ممالک کے  متعلق  قوانین اور ضوابط کے مطابق منشیات  کی  پیدا وار سے متعلق  ضوابط کے بارے میں  معلومات کا تبادلہ کر  کے  ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان  تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مفاہمت نامے میں  بھوٹاک کی  خصوصی ایجنسی  کے لائسنس کے لئے بھارت  کو تسلیم کیا جائے گا، تاکہ عام ادویات  کو سستی قیمتوں پر  فروخت کیا جاسکے۔

جناب پیمبا وانگچک،  صحت کی وزارت  میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

6

خلائی تعاون سے متعلق عمل کا مشترکہ منصوبہ <(جے پی او اے)

اس مشترکہ ایکشن پلان کے تحت ایک  مخصوص  روڈ میپ  تیار کیا گیا ہے، تاکہ  دوروں، تربیت وغیرہ کے  تبادلے کے  پروگراموں کے  ذریعہ  دونوں ممالک کے درمیان  خلائی تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔

جناب جگمے ٹین زنگ، بھوٹان حکومت میں سرکاری ٹیکنالوجی ایجنسی میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

7

نیشنل نالج نیٹ ورک آف انڈیا(این کے این) اور بھوٹان کے ڈرک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک کے درمیان مفاہمت نامے کی تجدیدکے حوالے سے ایک مخصوص انتظام

این کے ایم  اور ڈی آر یو  کے (آر ای این) کے درمیان مفاہمت نامے کی تجدید کے لئے ایک خصوصی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا،  اس کے علاوہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان  رابطے  اور مواصلات کی سطح کو بھی  بڑھایا جائے گا۔ اس مفاہمت نامے کے تحت  بھوٹان میں  اسکالرس اور  تحقیقی تنظیموں کو  ، خاص طور پر فائدہ ہوگا۔

جناب جگمے ٹین زنگ، بھوٹان حکومت میں سرکاری ٹیکنالوجی ایجنسی میں سکریٹری

جناب سدھاکر دلیلا،

بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر

اس کے علاوہ،  عمل در آمد شدہ  اس مفاہمت نامے کے تحت   ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ریل روابطے کو فروغ دینے  کے لئے ضروری اقدامات  کئے گئے ہیں ۔ کوکرا جھار -  گیلیو فو ریل لنک اور بنر ہاٹ -  سمسے ریل لنک کے درمیان  ریل رابطوں کی ترقی کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان  دیگر  راستوں پر  ریل رابطوں  کی توسیع  پر  خصوصی توجہ دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ع ح - ق ر)

U-6337



(Release ID: 2016356) Visitor Counter : 22