امور داخلہ کی وزارت

پہلی مرتبہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد ہوگا


یہ امتحان ملک بھر کے 128 شہروں میں تقریباً 48 لاکھ امیدواروں کے لیے 20 فروری سے 7 مارچ 2024 تک منعقد کیا جائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور امورِ داخلہ و امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے یکم جنوری 2024 سے کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا

یہ تاریخی فیصلہ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی پہل قدمی پر مرکزی مسلح پولیس فورس میں مقامی نوجوانوں کی شراکت داری میں اضافہ کرنے اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے  کے لیے کیا گیا ہے

کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان کا سوال نامہ اب ہندی اور انگریزی زبان کے علاوہ آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تمل، تیلگو، اوڑیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی میں بھی تیار کیا جائے گا

کانسٹیبل (جی ڈی) انتخابی امتحان، اسٹاف سیلکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ اہم امتحانات میں سے ایک ہے جو ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں کو متوجہ کرتا ہے

اس تاریخی فیصلے سے ملک بھر کے لاکھوں نوجوان اپنی مادری زبان /

Posted On: 11 FEB 2024 11:51AM by PIB Delhi

پہلی مرتبہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد ہوگا۔ یہ امتحان ملک بھر کے 128 شہروں میں تقریباً 48 لاکھ امیدواروں کے لیے 20 فروری سے 7 مارچ 2024 تک منعقد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور امورِ داخلہ و امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)نے یکم جنوری 2024 سے ، سی اے پی ایف میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ تاریخی فیصلہ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی پہل قدمی پر مرکزی مسلح پولیس فورس میں مقامی نوجوانوں کی شراکت داری میں اضافہ کرنے اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے  کے لیے کیا گیا ہے۔

اب کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان کے سوال نامے ہندی اور انگریزی کے علاوہ مندرجہ ذیل 13 مقامی زبانوں میں تیار کیے جائیں گے:

  1. آسامی
  2. بنگالی
  3. گجراتی
  4. مراٹھی
  5. مراٹھی
  6. کنڑ
  7. تمل
  8. تیلگو
  9. اوڑیا
  10. اُردو
  11. پنجابی
  12. منی پوری
  13. کونکنی

کانسٹیبل (جی ڈی) انتخابی امتحان، اسٹاف سیلکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ اہم امتحانات میں سے ایک ہے جو ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں کو متوجہ کرتا ہے۔ لہٰذا، وزارت داخلہ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ہندی اور انگریزی کے علاوہ مذکورہ 13 علاقائی زبانوں میں امتحان کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اسی مناسبت سے ایس ایس سی نے کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان، 2024 انگریزی اور ہندی کے علاوہ 13 دیگر علاقائی زبانوں میں منعقد کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں نوجوان اپنی مادری زبان/علاقائی زبان میں امتحان میں حصہ لے سکیں گے اور ان کے انتخاب کے امکانات بہتر ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں، ملک بھر کے امیدواروں کے درمیان اس امتحان کی رسائی میں اضافہ ہوگا اور سب کو روزگار کے برابر مواقع حاصل ہوں گے۔

مرکزی حکومت کی اس پہل قدمی سے، ملک بھر کے نوجوانوں کے پاس مرکزی مسلح پولیس فورسز میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) کے امتحان میں اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی مادری زبان میں حصہ لینے اور قوم کی خدمت میں اپنا کیریئر بنانے کا سنہری موقع ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4803



(Release ID: 2004967) Visitor Counter : 405