وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چھتوں پر شمسی توانائی  ایک کروڑ گھروں کو ہر ماہ 300 یونٹ تک مفت بجلی حاصل کرنے کے قابل بنائے گی


ادائیگوں کی سیکیورٹی میکانزم کے ذریعے سرکاری نقل و حمل کے لیے ای- بسوں کو زیادہ سے زیادہ اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی: وزیر خزانہ

ماحول دوست متبادل فراہم کرنے کے لیے بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری کی ایک نئی اسکیم

Posted On: 01 FEB 2024 12:47PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 2024-2025 پیش کرتے ہوئے ہمہ جہت، سبھی کا احاطہ کرنے والی اور سبھی کی شمولیت والی  ترقی کے تئیں حکومت کے نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئےآلودگی سے پاک ترقی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔

چھتوں  کے اوپر شمسی توانائی   سے بجلی کی پیداوار اور مفت بجلی

وزیر خزانہ نے کہا کہ چھتوں  کے اوپر شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار ایک کروڑ گھرانوں کو ہر ماہ 300 یونٹ تک مفت بجلی حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ اسکیم ایودھیا میں رام مندر میں مورتی نصب کرنے  کے تاریخی دن پر وزیر اعظم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے متوقع فوائد درج ذیل ہیں:

  1. شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی مفت بجلی سے گھرانوں  کو سالانہ 15 سے 18 ہزار روپے تک کی بچت کرنا  اور فاضل بجلی کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنا۔
  2. الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ؛
  3. چارجنگ پوائنٹس کی فراہمی اور تنصیب کے لیے بڑی تعداد میں وینڈروں کے لیے کاروباری مواقع؛
  4. مینوفیکچرنگ، تنصیب اور دیکھ بھال میں تکنیکی مہارتوں کے حامل نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع؛

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZDVY.jpg

آلودگی سے پاک توانائی

2070  تک  کاربن کے صفر اخراج کے عز م کو پورا کرنے کے مقصد کے ساتھ محترمہ سیتا رمن نے 25-2024 کے عبوری بجٹ  میں درج ذیل اقدامات تجویز کیے ہیں:

  1. ایک گیگا واٹ کی ابتدائی صلاحیت کے لیےسمندر سے دور بادی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔
  2. 2030 تک 100 میٹرک ٹن  کی کول گیسی فیکیشن اور لیکی فیکیشن کی صلاحیت قائم کی جائے گی۔ اس سے قدرتی گیس، میتھانول اور امونیا کی درآمدات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
  3. نقل و حمل کے لیے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) میں کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) اور گھریلو مقاصد کے لیے پائپ والی قدرتی گیس (پی این جی) کی مرحلہ وار لازمی آمیزش کو  لازمی قرار دیا جائے گا۔
  4. جمع کرنے میں مدد کے لیے بائیو ماس ایگریگیشن مشینری کی خریداری کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DI4A.jpg

الیکٹرک گاڑیوں کا ایکو سسٹم

"ہماری حکومت مینوفیکچرنگ اور چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے  کو تعاون  فراہم  کرکے الیکٹرک گاڑیوں  کے  ایکو سسٹم کو وسعت  دے گی اور اسے مضبوط  کرے گی ۔وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن نے  یہ کہتے ہوئے  اعلان کیا کہ ادائیگیوں کی سیکیورٹی میکانزم کے ذریعے سرکاری  ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کے لیے زیادہ سے زیادہ الیکٹرک بسوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری

آلودگی سے پاک ترقی کو فروغ دینے کے لیےمحترمہ سیتا رمن نے ایک نئی اسکیم تجویز کی۔

بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری جو ماحول دوست متبادل مثلاً  بائیو ڈی گریڈ ایبل پولیمرس، بائیو پلاسٹک، بائیو فارماسیوٹیکل اور بائیو زرعی سازوسامان فرہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اسکیم آج کے استعمال والے مینوفیکچرنگ کے نمونے کو دوبارہ تخلیقی اصولوں کی بنیاد پر تبدیل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y2DQ.jpg

 

*****

ش ح۔ م ع ۔ ج

UNO-4235


(Release ID: 2001516) Visitor Counter : 114