وزارت خزانہ

مرکزی  وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت سب کا ساتھ کے ذریعے غریبوں کو بااختیار بنا رہی ہے، تاکہ غریبی پر قابو پایا جا سکے


پی ایم جن دھن یوجنا، پی ایم سواندھی اور پی ایم جن من یوجنا کے ذریعے براہ راست فائدہ کی منتقلی، لوگوں کو بااختیار بنانے کی گواہ ہیں: ایف ایم

Posted On: 01 FEB 2024 12:38PM by PIB Delhi

‘دیش کا کلیان’ کے طور پر ‘غریب کلیان’ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت غریبوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتی ہے۔

آج عبوری مرکزی بجٹ 2024 پیش کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ‘‘حقوق کے ذریعے غریبی سے نمٹنے کے پہلے کے طریقہ کار کے بہت ہی معمولی نتائج برآمد ہوئے تھے۔ جب غریب،  ترقی کے عمل میں بااختیار شراکت دار بن جاتے ہیں، تو ان کی مدد کرنے کی حکومت کی طاقت  میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔’’

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کا ساتھ کے حصول میں، پچھلے 10 سالوں میں، حکومت نے 25 کروڑ لوگوں کو کثیر جہتی غریبی سے آزادی دلانے میں مدد کی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششیں اب ایسے بااختیار لوگوں کی توانائی اور جذبے سے ہم آہنگ ہو رہی ہیں۔ یہ واقعی انہیں غریبی سے نجات دلا رہی ہیں۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 'فوائد کی براہ راست  منتقلی ' جس کی مالیت 34  لاکھ کروڑ روپے ہے، نے پی ایم-جن دھن کھاتوں کا استعمال کرتے ہوئےحکومت کے لئے 2.7  لاکھ کروڑ روپے کی بچت کی ہے، جو کہ پہلے سے موجود رساو سے بچنے کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ بچتوں سے غریب کلیان کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ان اسکیموں کی مثال دیتے ہوئے جنہوں نے غریبوں کو بااختیار بنایا ہے، محترمہ  سیتا رمن نے کہا کہ ‘‘پی ایم سوا ندھی’’ نے 78 لاکھ خوانچہ فروشوں کو قرض جاتی امداد فراہم کی ہے۔ اس میں سے 2.3 لاکھ کو تیسری بار قرض  ملا ہے۔

پی ایم جن من یوجنا کو بااختیار بنانے کی ایک اہم مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں  تک رسائی کرتی ہے، جو اب تک ترقی کے دائرہ کار سے باہر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع  - ق ر)

U-4251



(Release ID: 2001368) Visitor Counter : 53