وزارت خزانہ

حکومت’’کرائے کے مکانوں، یا کچی آبادیوں،یا چالوں اور غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے‘‘ متوسط طبقے کے مستحق طبقات کی مدد کے لیے اسکیم شروع کرے گی، تاکہ وہ اپنا گھر خریدیا بنا سکیں


پی ایم آواس یوجنا(گرامین)کے تحت حکومت 3 کروڑ مکانات کے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب ہے

خاندانوں کی تعداد میں اضافے سے پیدا ہونے والی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اگلے 5 سالوں میں  مزید 2 کروڑ مکانات لیے جائیں گے

Posted On: 01 FEB 2024 12:48PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ25-2024 پیش کرتے ہوئےخزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا کہ حکومت’’کرائے کے مکانوں ، یا کچی آبادیوں، یاچالوں اور غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے‘‘ متوسط طبقے کے مستحق طبقات کو اپنا گھر خریدنے یا بنانے میں مدد کرنے کے لیے ایک اسکیم شروع کرے گی۔

پی ایم آواس یوجنا(گرامین)کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ کووڈ سے پیدا شدہ چیلنجوں کے باوجود،  اس اسکیم کا نفاذ جاری رہا اور حکومت 3 کروڑ گھروں کی تعمیر  کےہدف کو حاصل کرنے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی تعداد میں اضافے سے پیدا ہونے والی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں مزید 2 کروڑ گھر بنائے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K5KH.jpg

 

محترمہ نرملا سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ حکومت ترقی کے ایک ایسے نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے، جو ہمہ جہت، ہمہ گیر اور سبھی کو شامل کرنے والی (سروانگین، سرواسپرشی اور سرسماویشی)  ہے،تاکہ 2047 تک ہندوستان کو ’وکست بھارت‘بنایا جا سکے۔

************

 

ش ح۔م م۔ن ع

U. No.4234



(Release ID: 2001270) Visitor Counter : 48