وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے مستفیدین سے بات چیت کی
Posted On:
03 JAN 2024 1:49PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کیں ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرکے خوشی محسوس ہوئی۔ خواتین کے ایک گروپ نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح ان کے ایس ایچ جی نے ایک ریستوراں شروع کرنے کے لیے کام کیا، اس طرح وہ خودکفیل بنیں۔ ایک بزرگ شخص نے بتایا کہ کس طرح آیوشمان بھارت نے دل کی بیماری کے علاج میں مدد کی، اور ایک خاتون کسان کی زندگی پی ایم –کسان کی وجہ سے بدل گئی۔ دوسروں نے مفت راشن، دیویانگوں کے لیے فوائد، پی ایم –آواس ، کسان کریڈٹ کارڈز، اُجولا یوجنا اوردیگر بہت کچھ کے بارے میں بات کی۔ یہ دیکھ کر واقعی اطمینان ہوتا ہے کہ ترقی کے ثمرات دور دراز علاقوں میں بھی لوگوں کے مختلف طبقات تک پہنچتے ہیں’’۔
*********
(ش ح۔ا ک ۔ع آ)
U-3208
(Release ID: 1992722)
Visitor Counter : 96
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam