وزیراعظم کا دفتر

’کمہار‘ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون کاروباری شخصیت وشوکرما یوجنا اور موٹے اناج کے بارے میں بیداری پھیلا رہی ہیں


آپ کی اجتماعی ماتر شکتی آپ کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی: وزیراعظم

Posted On: 27 DEC 2023 2:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سوندھی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی کوٹہ راجستھان کی سپنا پرجاپتی نے وبائی امراض کے دوران بھی  ماسک بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے اپنا زیادہ تر کاروبار کرنے پر ان کی تعریف کی۔ بیداری پھیلانے اور اس کووسعت دینے کے لیے مقامی ممبرپارلیمنٹ اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم  مودی نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سپنا کے گروپ کی خواتین موٹے اناج  کی اہمیت  کی افادیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ  اس کوفروغ بھی دے رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے ’کمہار‘ برادری سے تعلق رکھنے والی اس کاروباری کو وشوکرما اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’آپ کی اجتماعی ماتر شکتی آپ کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی اور میں آپ سبھی دیدیوں سے کہتا ہوں کہ وہ لوگوں کو ان فوائد کے بارے میں  بتا کر جو وہ حاصل کر سکتے ہیں، مودی کی گارنٹی کی گڈی کو ایک عظیم کامیابی سے ہمکنار کریں  ۔‘‘

************

ش ح۔ ج ق     ۔ م  ص

 (U: 3013 )



(Release ID: 1990774) Visitor Counter : 51