وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مک جیگر کا بھارت میں خیرمقدم کیا
Posted On:
18 NOV 2023 1:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج موسیقی کی اساطیری شخصیت مک جیگر کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
جناب جیگر نے بھارت میں اپنی موجوگی پر خوشی کے اظہار کے لیے ایک پوسٹ کی تھی۔ وزیر اعظم نے ان کے چند مشہور نغموں کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’آپ کو ہمیشہ وہ چیز نہیں مل سکتی جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم بھارت ایک ایسی سرزمین ہے جو متلاشیوں سے بھری ہوئی ہے، جو سب کو سکون اور اطمینان فراہم کرتی ہے۔‘‘
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کو یہاں کے عوام اور ثقافت میں لطف حاصل ہوا۔
یہاں آتے رہئے۔۔۔‘‘
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1132
(Release ID: 1977829)
Visitor Counter : 111
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam