وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ مقامی اشیا کی حمایت کریں اور ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھائیں
Posted On:
10 NOV 2023 3:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی اشیا کی حمایت کریں اور ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھائیں۔ جناب مودی نے 140 کروڑ ہندوستانیوں کی سخت محنت کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ یہ صنعت کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور انتھک جذبے کی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم لوکل کے لئے ووکل ہوسکتے ہیں اور ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
کرن مجمدار شا کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘آئیے ہم درحقیقی معنوں میں اس دیوالی کو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی محنت کےجشن کے طور پر منائیں۔ یہ صنعت کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور انتھک جذبے کی وجہ سے ہواہے کہ ہم #ووکل فار لوکل ہو سکتے ہیں اور ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ میری پرارتھنا ہے کہ یہ تہوار ایک آتم نربھر بھارت کا پیش خیمہ بنے!’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-893
(Release ID: 1976136)
Visitor Counter : 86
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam