مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل دیوالی –’’خواتین کے لیے پانی، پانی کے لیے خواتین‘‘ مہم کا آغاز


اس مہم  کا  مقصد 550 سے زیادہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کرنے کے لیے خواتین کےخود امدادی گروپوں  کو واٹر گورننس میں خواتین کو شامل کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے

Posted On: 06 NOV 2023 11:57AM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اپنی فلیگ شپ اسکیم - اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (اے ایم آر یو ٹی- امرت) کے تحت شہری روزی روٹی مشن (این یو ایل ایم)کے اشتراک سے ایک ترقی پسند پہل ’’پانی کے لیے خواتین، خواتین کے لیےپانی‘‘ مہم کی نقاب کشائی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔  اوڈیشہ اربن اکیڈمی نالج پارٹنر ہے۔ یہ مہم ’’جل دیوالی‘‘ منائے گی اور 7 نومبر 2023 سے اس کا آغاز ہوگا۔ یہ مہم 9 نومبر 2023 تک جاری رہے گی۔

اس مہم کا مقصد خواتین کو واٹر گورننس میں شامل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ انہیں ان کے متعلقہ شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈبلیو ٹی پیز) کے دوروں کے ذریعے پانی کی صفائی کے عمل کے بارے میں براہ راست  معلومات دی  جائیں گی۔ یہ دورے گھرانوں تک پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی میں شامل اہم طور طریقوں کوواضح کریں گے۔ مزید برآں، خواتین پانی کے معیار کی جانچ کے پروٹوکول کے بارے میں بصیرت حاصل کریں گی جس سے شہریوں کو مطلوبہ معیار کا پانی ملے گا۔ مہم کا سب سے بڑا مقصد خواتین میں پانی کے بنیادی ڈھانچے کے تئیں ملکیت اور تعلق کا احساس پیدا کرنا ہے۔

ہندوستان کے پاس 3,000 سے زیادہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس ہیں، جن کی ڈیزائن کردہ واٹر ٹریٹمنٹ کی گنجائش 65,000ایم ایل ڈی سے زیادہ  اور آپریشنل صلاحیت 55,000 ایم ایل ڈی سے زیادہ ہے۔ مذکورہ مہم کے دوران، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) 550 سے زیادہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کریں گے، جن کی مشترکہ آپریشنل صلاحیت 20,000ایم ایل ڈی (ملک کے کل کا 35فیصد سے زیادہ) ہے۔

گھریلو پانی کے انتظام میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ خواتین کو پانی کی صفائی کے عمل اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں علم کے ساتھ بااختیار بنا کر،ایم او ایچ یو اے کا مقصد اپنے گھرانوں کے لیے پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی کو یقینی بنانے کی ان کی اہلیت کو بڑھانا ہے۔ مہم کا مقصد روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں شمولیت اور تنوع کو فروغ دے کر صنفی مساوات کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

’’ خواتین کے لیے پانی، پانی کے لیے خواتین ‘‘ مہم،’’جل دیوالی‘‘ کے پہلے مرحلے میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت 5 ریاستوں کو چھوڑ کر) سے 15,000 سے زیادہ ایس ایچ جی خواتین کی شرکت متوقع  ہے ۔ ملک بھر میں مہم کے فوکس ایریاز میں شامل ہیں:

  1. خواتین کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پانی کی جانچ کی سہولیات (مراکز)سے واقف کرانا
  2. خواتین کے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) کے ذریعے تخلیق کردہ سووینر اور مضامین کے ذریعے شمولیت کو فروغ دینا
  3. امرت  اسکیم اور پانی کے بنیادی ڈھانچے پر اس کے اثرات کے بارے میں خواتین کو واقف کرانااور تعلیم دینا

مہم کے متوقع نتائج میں پانی کی صفائی کے بارے میں آگاہی اور علم میں اضافہ، ملکیت اور ذمہ داری کا احساس، شمولیت کو فروغ دینا، ایس ایچ جیز کو بااختیار بنانا، کمیونٹی کے مثبت اثرات اور مستقبل کے اقدامات کے لیے ماڈل شامل ہیں۔

امرت اور این یو ایل ایم کے ریاستی اور شہر کے اہلکار ڈبلیو ٹی پیزکی شناخت کرکے ان دوروں کی سہولت فراہم کریں گے۔ ایم او ایچ یو اے نے تمام ریاستی اور شہر کے عہدیداروں  پر زور دیا ہے کہ وہ اس اقدام میں سرگرمی کے ساتھ  حصہ لیں اور اس کی حمایت کریں، جو کہ  امرت کے تحت پانی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم مقامات سے خواتین کو جوڑنے کی سمت  میں ایک اہم پیش رفت کی علامت  ہے۔

-----------------------

ش ح۔  م م  ۔ ع ن

U NO: 715


(Release ID: 1974980) Visitor Counter : 131