وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے نتیش کمار، ترون ڈھلن کو ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران بیڈمنٹن میں مردوں کے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد سے نوازا

Posted On: 27 OCT 2023 7:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نتیش کمار اور ترون ڈھلن کو ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن ایس ایل 3- ایس ایل 4 مقابلے میں ایک طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے ان کے ٹیم ورک کی ستائش یہ کہتے ہوئے کی کہ اس نے آنے والے ایتھلیٹوں کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بیڈمنٹن میں مردوں کے ڈبلز ایس ایل 3- ایس ایل 4 مقابلے میں شاندار طلائی تمغہ جیتنے کے لیے نتیش کمار اور ترون ڈھلن کو مبارکباد۔ ان کے ٹیم ورک اور صلاحیت نے آنے والے ایتھلیٹوں کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ بھارت کو ان پر فخر ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:385



(Release ID: 1972352) Visitor Counter : 68