وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مختلف لوگوں نے من کی بات پر گہری تحقیق کی ہے، انہوں نے عوام کے ساتھ اس تحقیق کے نتائج ساجھا کیے ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 21 OCT 2023 5:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ مختلف لوگوں نے اُن کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات پر گہری تحقیق کی ہے اور انہوں نے اس تحقیق کے نتائج عوام کے ساتھ ساجھا کیے ہیں۔

انہوں نے ایک کتاب بعنوان’اِگنائٹنگ کلکٹیو گڈنیس‘ کا تذکرہ کیا، جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ من کی بات پروگرام کس طرح سماجی تبدیلی کا ایک ذریعہ بنا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مجھے خوشی ہے کہ مختلف لوگوں نے چند برسوں کے دوران من کی بات پر گہری تحقیق کی اور اس سے حاصل ہوئی معلومات عوام کے ساتھ ساجھا کی ہے۔ اسی طرح کی ایک کوشش بلیو کرافٹ ڈجیٹل فاؤنڈیشن کی ’اِگنائٹنگ کلکٹیو گڈنیس‘ نامی کتاب ہے ، جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح یہ پروگرام سماجی تبدیلی کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔ اس کام کے لیے انہیں مبارکباد۔mkb100book.in ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:90


(Release ID: 1969786) Visitor Counter : 108